راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کو ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران شور شرابہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کو ذہنی مریضوں کا ٹولہ قرار دے دیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ بجٹ تقریر میں تو آپ سب کچھ بول سکتے ہیں لیکن اعتراض اس وقت ضرور ہوتا ہے جب ایجنڈے سے ہٹ کر ذاتی آرٹیکل کرنا شروع دیں۔
سابق وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے آج تقریر کی۔ انہوں نے بڑی جامع، خوبصورت اور مدلل تقریر کی۔ انہوں نے پاکستان کا مقدمہ ساری دنیا میں جا کر لڑا، بلاول بھٹو کی کامیابیاں آپ کو اپنی ناکامیاں نظر آتی ہیں۔
رکن پی پی نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کیا چاہتے ہو بھارت پر حملہ کر دوں؟ ہم نے حملے کا جواب دندان شکن دیا ہے۔ راجا پرویز اشرف کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے شور شرابہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے لیڈر کو انٹرپٹ کریں گے تو ایک بندے کو نہیں بولنے دیں گے۔
اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ یہ نفسیاتی اور لوٹے لوگ ہیں، بے وفا لوگ ہیں اور ان میں وفا نام کی کوئی چیز نہیں، یہ شور مچانے والی مشینیں ہیں۔ اگر یہ حرکتیں کریں گے تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔
پی پی پی رکن راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کو تقاریر کرکے دکھانے کی دھمکی دے دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ذہنی مریضوں کا ٹولہ ہے اور ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، یہ جنرل فیض کی پیداوار ہیں۔ اب شور کرنے والوں کو پوچھیں کہ جنرل فیض کے علاوہ انہیں عمران خان جانتا تھا۔
ان لوگوں نے سیکیورٹی اسٹاف کو ماں بہن کی گالیاں دی ہیں، اسٹاف سے پتہ کریں کس کس کو گالیاں دی گئیں۔ ہم ان کو اچھی طرح جانتے ہیں، یہ کمپرومائزڈ لوگ ہیں۔
دوران تقریر، پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے ’’بی بی ہم شرمندہ ہیں، تیرے قاتل زندہ ہیں‘‘۔
راجا پرویز اشرف نے اپوزیشن ارکان کی طرف انگلی کرکے ’’لوٹا لوٹا‘‘ کہتے ہوئے کہا کہ یہ بانی چیئرمین کو دھوکا دیں گے، یہ جھوٹے اور غدار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راجا پرویز اشرف نے نے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور: جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والا گروہ گرفتار
لاہور:کوٹ لکھپت پولیس نے جنرل اسپتال سے مریضوں کے لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا جو اسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین سے وارداتیں کرتے تھے۔
فوٹیجز میں ملزمان کو لواحقین کی جیبوں کا صفایا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ابتک ملزمان لاکھوں روپے موبائل فونز اور دیگر سامان چوری کر چکے ہیں۔
ملزمان راجا اور بلال چوری و ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ملزمان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔