تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ریلیف، 75 سال سے زائد پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینے کا اعلان کرتے ہوئے 75 سال سے زائد عمرکے پنشنرزکو کسی بھی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دیں گے، 6 سے12 لاکھ آمدن پر ٹیکس شرح مزید کم کرکے ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا،سالانہ ایک کروڑ سے زائد پنشن وصول کرنے والوں پرٹیکس لگایا ،تاہم 75 سال سے زائد عمر کے پنشنر کسی بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔
وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب
وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ درآمدی سولرپینلز پر ٹیکس18فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا، ای وی پالیسی پر مشاورت جاری ہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا، کاروباری ماحول میں بہتری لارہے ہیں۔
محمداورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت نے کسانوں کوقرض دینے کیلئے پروگرام بنایا ہے، پروگرام کے تحت کسانوں کو آسان شرائط پرقرضے فراہم کریں گے۔
وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس3بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
روس اور چین کی ایران پر امریکی حملے کی مذمت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
نیپرا نے 3 ماہ کیلئے بجلی سستی کردی
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی تین ماہ کیلئے ایک روپے 89 پیسے سستی کردی، تین ماہ تک ہر مہینے 1 روپے 89 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا فیصلے کے مطابق بجلی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے سستی کی گئی ہے۔
یہ ریلیف گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی مد میں فراہم کیا گیا ہے، صارفین کو یہ ریلیف اگست، ستمبر اور اکتوبر میں فراہم ہوگا جس سے مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ روپے کا صارفین کو فائدہ ہوگا۔
نیپرا نے فیصلے کا حتمی نوٹی فکیشن وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے۔
اس کے علاوہ نیپرا نے جون کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 78 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
صارفین کو جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف اگست کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔