پہلے وہ لبنان، پھر یمن آئے اور اب ایران، ہم نہ بولے تو اگلی باری ہماری ہوگی، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی کا کہنا ہے کہ ایران میں ایٹمی تنصیبات پرحملے میں اگراخراج ہوتا تو سارے خطے خصوصاً پاکستان پر اثرات پڑتے، امریکہ کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے یہی عراق کے بارے کہا گیا اور اب ایران کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت کو بیدار رہنے کی اپیل کر دی۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پر ایران پر حملہ کیا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی گئی، ایران کی ملٹری قیادت کو جنگ کے میدان میں نہیں بلکہ ان کے گھر میں ٹارگٹ کیا گیا، ایرانی سائنسدانوں کو ٹارگٹ کیا گیا، سب سے بڑی خلاف ورزیاں ہیں، ایران کی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کیا گیا جو ایران کی خودمختاری کیخلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل امریکہ نے ایران کی ایٹمی سائٹ پر حملہ کیا، ایران میں ایٹمی تنصیبات پرحملے میں اگراخراج ہوتا تو سارے خطے خصوصاً پاکستان پر اثرات پڑتے، امریکہ کے لوگ اس جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔ چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ پہلے یہی عراق کے بارے کہا گیا اور اب ایران کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کے پاس ویپن آف ماس ڈسٹرکشن ہیں، پہلے وہ لبنان آئے، یمن آئے اور اب ایران آگئے ہیں، اگر ہم اب نہ بولے تو جب وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں ہوگا، اسرائیل کی رجیم کو روکنا ہو گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور اب ایران ایران کی کے بارے کہا گیا
پڑھیں:
ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا: مراد علی شاہ
—فائل فوٹووزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صدارتی آرڈیننس کی مدد سے کشمیر کا فیصلہ کیا گیا۔
سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی بار کسی نے اپنے شہریوں کے حقوق غضب کیے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کے لیے آواز اٹھائی۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری نے بھی ہمیشہ کشمیروں کے لیے آواز اٹھائی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اجاگر کیا، بھارت کسی بھی طرح سے کشمیری عوام کی آواز نہیں دبا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم کو مسترد اور کشمیری عوام کو سلام پیش کرتےہیں، کشمیر بھارت کا نہیں ہے، کشمیر کشمیری عوام کا ہے، مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللّٰہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائیں گے، اسرائیل غزہ پر مظالم کر رہا ہے، ہم مذمت کرتے ہیں، جو مظالم اسرائیل غزہ پر ڈھا رہا اس کے لیے دنیا کو متحد ہونا ہو گا۔