صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی، سزا دی جائے گی: خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی، سزا دی جائے گی: خامنہ ای WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
تہران: ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کی شمولیت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی، اسے اب سزا دی جائے گی۔
ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے فارسی زبان کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی ہے کہ سزا جاری ہے، صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے، ایک بڑا جرم کیا ہے، اسے سزا ملنی چاہئے اور اسے اب سزا دی جائے گی۔
امریکا کو جارحیت کا جواب ملنا چاہئے: ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کی جوہری تنصیاب پر حملوں کا جواب ملنا چاہئے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، صدر پزشکیان نے فرانسیسی ہم منصب کو بتایا کہ امریکیوں کو ان کی جارحیت کا جواب ضرور ملنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن ایرانی قوم سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم کبھی بھی غنڈہ گردی اور جبر کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور جارحیت کا مناسب جواب دیں گے۔
جوابی کارروائی کرنا ایران کا جائز حق ہے: ایرانی وزیر خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی، جوابی کارروائی کرنا ایران کا جائز حق ہے۔
ماسکو پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روس کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، ایران پر امریکی حملے کے بعد روسی رہنماؤں سے ملاقات کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، موجودہ عالمی صورتِ حال کا تقاضا ہے کہ ایران اور روس سنجیدہ بات چیت کریں۔
عباس عراقچی نے ماسکو میں کہا کہ روس ایران کا دوست ہے، آج صدر پیوٹن کے ساتھ سنجیدہ مشاورت کریں گے۔
علاوہ ازیں نائب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری افزودگی جاری رکھے گا، کوئی ہمیں نہیں بتا سکتا ہمیں کیا کرنا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر کہا تھا کہ دشمنوں کی ایران سے سفارت کاری کی طرف واپس آنے کی درخواستیں اب غیر متعلقہ ہو چکی ہیں، سفارت کاری کا دروازہ یقینی طور پر بند ہو چکا ہے۔
خط میں عباس عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عملی اقدامات میں ناکامی بحران کو مزید بڑھا دے گی۔
امریکا کے الزامات بے بنیاد، جواب دیا جائے گا: ایرانی مندوب
قبل ازیں اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزامات کی قانون حیثیت نہیں بلکہ سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی، ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، جنگی مجرم نیتن یاہو امریکا کو جنگ میں دھکیلنے میں کامیاب ہوا ہے، امریکا نے نیتن یاہو کی خاطر سفارتی کوششوں کو متاثر کیا۔
ایرانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو پر امن مقاصد کے لئے نیوکلیئر انرجی کے حصول سے روکا جارہا ہے، دنیا ایران کے خلاف طاقت کا استعمال دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے خطہ غیر محفوظ ہوچکا، سلامتی کونسل کو بات چیت کے ذریعے حل نکالنا چاہئے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی حملے بے سود؟ ’ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے‘، عالمی تجزیہ کار امریکی حملے بے سود؟ ’ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے‘، عالمی تجزیہ کار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج، علاقائی صورتحال پر مشاورت ہوگی امریکا ممکنہ طور پریکطرفہ جنگ بندی کا اعلان کرسکتا ہے، اسرائیلی حکام کا دعویٰ آبنائے ہرمز کی بندش روکنے کے لیے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی امریکا کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران کا اسرائیل پر شدید حملہ، 24 اسرائیلی ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عباس عراقچی نے سزا دی جائے گی نے کہا ہے کہ کہ ایران ایران کا کہنا تھا ایران کے کا جواب کہا کہ تھا کہ
پڑھیں:
ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
اسلام آباد: ویپنگ کے نقصانات سے متعلق سامنے آنے والی نئی تحقیق نے ای سگریٹ استعمال کرنے والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ویپنگ کو عام سگریٹ کا محفوظ متبادل سمجھنا ایک غلط فہمی ہے، کیونکہ اس کے استعمال سے بھی انسانی صحت پر سنگین منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تحقیقی رپورٹ کے مطابق ویپ استعمال کرنے والے افراد کے منہ اور پھیپھڑوں کے خلیوں میں ڈی این اے کو نقصان پہنچنے کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ڈی این اے میں خرابی مختلف بیماریوں، خصوصاً کینسر کے خطرات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویپ میں روایتی تمباکو موجود نہیں ہوتا، لیکن اس میں شامل مختلف کیمیکلز اور فلیورز انسانی خلیوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ پوڈ سسٹم پر مبنی ویپ استعمال کرنے والے افراد میں خلیاتی نقصان نسبتاً زیادہ دیکھا گیا۔
سائنس دانوں کے مطابق ویپنگ اور روایتی سگریٹ نوشی کا طریقہ کار مختلف ضرور ہے، تاہم دونوں صورتوں میں جسم کو نقصان پہنچنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ بعض مطالعات میں ویپ استعمال کرنے والوں کے خلیوں میں ہونے والے ڈی این اے نقصان کی سطح سگریٹ نوش افراد کے قریب پائی گئی۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں ویپنگ کا بڑھتا ہوا رجحان مستقبل میں صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کو محفوظ متبادل سمجھ کر استعمال کرنے کے بجائے اس سے مکمل اجتناب اختیار کرنا زیادہ بہتر ہے۔
ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ویپنگ کے نقصانات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کے تحفظ کے لیے ایسی تمام مصنوعات سے حتیٰ الامکان دور رہیں، کیونکہ نئی سائنسی تحقیقات کے نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ویپنگ بھی انسانی جسم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔