Jasarat News:
2025-08-07@12:48:21 GMT

ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: پاکستان

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان نے ایران کے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے زور دیا کہ موجودہ تنازع کا حل صرف سفارتی ذرائع سے ممکن ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان امریکی حملے کی مذمت کرتا ہے اور فوری، غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق ہے، اور دنیا کو چاہیے کہ اس تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتکاری کو موقع دے۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات پر حملے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، اور سلامتی کونسل کے ارکان پر لازم ہے کہ وہ ان قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔

اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ فوری طور پر جنگ بندی کی جائے اور ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کیے جائیں۔ گوٹیرش نے کہا کہ اقوام متحدہ ہر اس کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے جو امن کے قیام کے لیے ہو۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اجلاس میں بتایا کہ امریکی حملے کے نتیجے میں فردو کے جوہری مرکز کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہاں بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے کیونکہ اگر امن کو موقع نہ دیا گیا تو صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔

چین کے اقوام متحدہ میں مندوب نے بھی اپنے بیان میں فریقین، خصوصاً اسرائیل، پر زور دیا کہ فوری جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری مسئلے کے حل کے لیے سفارتی راستہ اب بھی موجود ہے اور اس کے ذریعے ہی پائیدار امن ممکن ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اقوام متحدہ زور دیا کہ ایران کے انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

بی این پی کی ایم ڈبلیو ایم کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان

اپنے بیان میں بی این پی نے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنوں کو ہدایت دی کہ ایم ڈبلیو ایم کے احتجاج کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ اوتھل سے گوادر تک بھرپور استقبال کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی سے ریمدان تک لانگ مارچ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بی این پی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ جو زائرین کو ایران اور عراق بذریعہ سڑک سفر سے روکنے کے خلاف کی جا رہی ہے، اسکی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ پارٹی نے مکران ڈویژن کے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے احتجاج کے شرکاء کا زیرو پوائنٹ اوتھل سے گوادر تک بھرپور استقبال کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ بی این پی ایک قوم پرست و ترقی پسند جمہوری جماعت ہے۔ پارٹی موجودہ غیر جمہوری حکومت کو یہ اختیار نہیں دے سکتی کہ زائرین کو بذریعہ سڑک سفر سے روکا جائے۔ مسلمانوں کے تمام فرقے اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی ایران، عراق اور مقدس مقامات کی زیارات کے لئے جاتے ہیں۔ اس پر پابندی انتہائی نامناسب ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ زائرین سفری سہولیات اور سکیورٹی فراہم کی جاتی۔ بی این پی نے اپنے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ ایم ڈبلیو ایم کی قیادت سے رابطہ میں رہیں اور لانگ مارچ کے شرکاء کا بھرپور استقبال کرے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی اور نیتن یاہو کی پالیسیوں میں تشویشناک مماثلت ہے.عاصم افتخار
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • پاکستان کا عالمی برادری سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت ختم کرانے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ
  • پاکستان نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر آواز اٹھا دی
  • یوم استحصال، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کشمیر آزاد کروانے کا بہترین موقع ہے، مقررین
  • مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو نہ صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف سازش کی بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کی بھی صریحاً خلاف ورزی کی، سینیٹر شیری رحمن
  •  پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا: ابراہیم مراد
  • پاکستان کشمیریوں کے جائز حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے، گورنر پنجاب
  • بی این پی کی ایم ڈبلیو ایم کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان
  • کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دیا جائے؛ اسحاق ڈار