Express News:
2025-09-21@22:04:06 GMT

اقوام متحدہ میں امریکی حملے پر عالمی ردعمل کی ایک جھلک

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

نیویارک:

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایران-اسرائیل تنازعے میں امریکی مداخلت پر بحث ہوئی۔

اجلاس میں روس، چین اور پاکستان نے سلامتی کونسل کے 15 ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے ایک قرارداد منظور کریں۔

اسرائیل کے مستقل مندوب ڈینی ڈینون

ڈینی ڈینون نے کہا کہ پوری دنیا کو شکریہ کہنا چاہیے ٹرمپ کا، جنہوں نے ایران پر حملہ کیا۔ انہوں نے ایران پر الزام لگایا کہ ایران نے مذاکرات کو تھیٹر میں تبدیل کر دیا تھا اور ٹرمپ نے وہ اقدام کیا جس کی ضرورت تھی۔

ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی

ایراوانی نے امریکی کھلی جارحیت کی مذمت کی اور کہا کہ واشنگٹن نے من گھڑت اور بے بنیاد بہانے کے تحت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا یہ حملہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی مستقل مندوب، عاصم افتخار نے پاکستان کے اصولی مؤقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یواین چارٹر کے مطابق عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو نبھاتا رہے گا۔

چین کے مستقل مندوب فو کانگ

فو کانگ نے کہا کہ بیجنگ شدید مذمت کرتا ہے امریکی حملوں کی اور چین اس تنازعے میں امن کی کوششوں کو ترجیح دیتا ہے۔ چین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے حملے کی جانچ پڑتال کی جائے۔

روس کے مستقل مندوب ویسلی نیبینزیا

نیبینزیا نے کہا کہ امریکہ نے پینڈورا باکس کھول دیا ہے اور واشنگٹن واضح طور پر سفارتکاری میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں مزید عدم استحکام پیدا ہو گا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس

انتونیو گوتریس نے امریکی حملوں کو ایک ایسی خطے میں ایک خطرناک موڑ قرار دیا جو پہلے ہی بے چین ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ایک اور تباہی کے چکر کو ختم کرے اور فوری طور پر امن کی کوششوں کو دوبارہ شروع کرے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مستقل مندوب اقوام متحدہ نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پابندیوں پر ردعمل: ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ

تہران (نیوز ڈیسک)ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف پابندیوں سے متعلق قرارداد کے بعد کیا ہے، ایرانی سکیورٹی کونسل کا کہنا ہےکہ یورپی ممالک کی جانب سے پابندیوں کے سبب آئی اے ای اے سے تعاون ختم کردیا جائے گا۔

ایران کی جانب سے تعاون ختم کرنےکا وقت نہیں بتایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی تھی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔

ایران دوبارہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: صدر پزشکیان

ادھر ایرانی صدر پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے نہیں جھکے گا، ایران دوبارہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ ہمارے خیالات راستے بناتے اور کامیابی لاتے ہیں، پابندیاں راستہ روک سکتی ہیں لیکن ہماری سوچ رکاوٹ توڑ سکتی ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی ناکامی پر مایوسی ہے، نطنز یا فردو جوہری تنصیبات پر حملے ہمیں روک نہیں سکتے، جوہری تنصیبات انسانوں نے بنائیں، دوبارہ بھی بنا سکتے ہیں، حملے ہمیں روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ سلامتی کونسل میں پابندیوں کے خاتمے کی قرارداد مسترد کر دی گئی، ایران کے پاس حالات بدلنے کی مکمل طاقت موجود ہے، ایران کبھی زبردستی کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گا۔

ایرانی صدر نے اعلان کیا کہ ایران کی جوہری خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم 22 سے 26 ستمبر تک اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ
  • پابندیوں پر ردعمل: ایران کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ
  • سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے، اقوام متحدہ کی شدید مذمت
  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیوں میں نرمی کی قرارداد مسترد کر دی
  • ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کردی جائیں گی، فرانسیسی صدر میکرون
  • پاکستانی مستقل مندوب نے افغان سرزمین سے دراندازی، حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے
  • اسرائیلی جارحیت؛ پاکستان کا اقوام متحدہ میں فوری غزہ جنگ بندی کا مطالبہ
  • جنگبندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا اسرائیل کو مزید جنگی جرائم پر اُکسائے گا، فلسطینی اتھارٹی