ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سینیئر مشیر علی شمخانی نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد اہم اور سخت لہجے میں بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکی حملے شدید نوعیت کے تھے، مگر ایران کی جوہری صلاحیت اور مزاحمتی قوت باقی ہے، اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔

علی شمخانی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہاکہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، تب بھی ہمارا افزودہ یورینیم محفوظ ہے، مقامی سطح پر حاصل شدہ ٹیکنالوجی، مہارت اور انسانی وسائل بدستور موجود ہیں، اور سب سے بڑھ کر ہمارا سیاسی عزم قائم ہے۔

یہ بھی پڑھیں ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا فیصلہ، دنیا پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟

ایرانی اعلیٰ رہنما کے مشیر نے واضح الفاظ میں امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ آئندہ اقدام اب اس فریق کے ہاتھ میں ہے جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے اور جذباتی و اندھے فیصلوں سے اجتناب کرتا ہے۔ یہ سمجھ لیا جائے کہ سرپرائز کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے، بلکہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی مشاورت کے بعد ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر بنکر بسٹر بموں اور ٹوم ہاک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔ ان حملوں کے بعد عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جب کہ ایران نے ابھی تک تنصیبات کی مکمل تباہی کی تصدیق نہیں کی۔

علی شمخانی کے اس بیان کو ایرانی قیادت کی جانب سے ایک واضح پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ اگرچہ جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، مگر ایران کی مزاحمتی حکمت عملی، اسٹریٹجک قابلیت اور جوابی طاقت اب بھی باقی ہے اور مستقبل قریب میں جوابی کارروائیاں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ایران پر امریکی حملہ: خودمختاری کے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہوگا کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی رہنماؤں کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران ابھی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوری اور سوچا سمجھا جواب دینے کی پوزیشن میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آیت اللہ خامنہ ای ایران اسرائیل جنگ ایرانی سپریم لیڈر سرپرائز وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا یت اللہ خامنہ ای ایران اسرائیل جنگ ایرانی سپریم لیڈر وی نیوز جوہری تنصیبات ایران کی

پڑھیں:

9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے: رانا ثنااللہ

 وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے سکہ پی ٹی آئی والے کہتے تھے ثبوت دکھائیں اور سزا دیں، اب سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ 9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے، پی ٹی آئی والے خود تو کہہ رہے تھے کہ ثبوت دکھائیں اور سزا دیں۔انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی والوں کو سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے، ہمیں ایسے کیسز میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی، تب بھی ہم ان کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کرنے کو تیار تھے، ہم نے تو ہمیشہ مذاکرات کی بات کی مگر  پی ٹی آئی والے تیار نہیں ہوتے۔پی ٹی آئی اراکین کی نااہلی اور ضمنی انتخابات کے معاملے پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کا اختیار ہے کہ ٹکٹ کس کو دے، ٹکٹ پر سب سے پہلا حق کارکن کا ہے مگر کسی اور کو بھی ٹکٹ مل سکتا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • روس سے تیل خریدنا بند نہ کیا تو مزید ٹیرف کیلیے تیار رہیں، ٹرمپ کا چین کو انتباہ
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • 9 مئی کو دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ کیا گیا اور یہ ایک حقیقت ہے: رانا ثنااللہ
  • ایشیا کپ، سلیکٹرز پیچھے مڑ کر دیکھنے پر ہچکچاہٹ کا شکار
  • گرفتاریوں، مارپیٹ، چھاپے سب کا جائزہ لے رہے ہیں، سلمان اکرم راجا
  • ایرانی صدر کا دورہ ثبوت ہے کہ پاکستان نے ایران، اسرائیل جنگ میں مثبت کردار ادا کیا، عرفان صدیقی
  • بہادر گائے نے جان پر کھیل کر اپنی ساتھی کو چیتے کا شکار بننے سے بچایا، ویڈیو وائرل
  • ایرانی صدر کا دورہ، 13 معاہدے، کتنی کامیابی ملی؟
  • ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کے لیے کتنا سودمند ثابت ہوا؟
  • پاکستان اور ایران کے دیرینہ تعلقات مزید بلندیوں تک لے جانے کیلئے پُرعزم ہیں: ایرانی سفیر