اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دینے کا اعلان کردیا جبکہ 75 سال سے زائد عمرکے پنشنرز کسی بھی ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیدیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف دیں گے، 6 سے12 لاکھ آمدن پر ٹیکس شرح مزید کم کرکے ایک فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس دائرہ کار کو بڑھایا جائے گا، سالانہ ایک کروڑ سے زائد پنشن وصول کرنے والوں پرٹیکس لگایا تاہم 75 سال سے زائد عمر کے پنشنر کسی بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ درآمدی سولرپینلز پر ٹیکس18فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا، ای وی پالیسی پر مشاورت جاری ہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا، حکومتی اخراجات کو کنٹرول کیا، کاروباری ماحول میں بہتری لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کسانوں کوقرض دینے کیلئے پروگرام بنایا ہے، پروگرام کے تحت کسانوں کو آسان شرائط پرقرضے فراہم کریں گے۔

وزیرخزانہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی شدید نعرے بازی، پی ٹی آئی ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس3بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

تجارتی جنگ: ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری کا طریقہ کار وضع کردیا گیا
  • بڑھتی آبادی اور اسکے مسائل سے نمٹنے کیلئے صوبوں سے مل کر قومی پالیسی بنائی جائے، وزیراعظم
  • پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو عدالت سےبڑا ریلیف مل گیا
  • قدرت انسانوں سے انتقام لے رہی ہے
  • تجارتی جنگ: ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
  • مزدورکی کم ازکم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرسیکرٹری لیبرسے جواب طلب
  • ٹیکس کلیکشن میں بہتری، کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے، شہباز شریف
  • ٹیکس کلیکشن میں بہتری، کسٹم کلیئرنس میں ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے، وزیراعظم
  • کم از کم تنخواہ میں اضافہ، صنعتی ورکرز کےلیے مفت گھروں کا اعلان
  • حکومت نے تاجروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، کیش ڈپازٹس اب ڈیجیٹل لین دین تصور ہوں گے