اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ ) وفاقی وزیر برائے پالیمانی  امور طارق فضل چودرھری نے کہا ہے کہ  ائین ایک زندہ ڈاکومنٹ ہے اور اس میں دو تہائی اکثریت سے ترمیم ہوتی ہے،مجوزہ 27 ویں ائینی ترمیم میں اٹھارویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جا رہا یہ منفی پروپیگنڈا ہے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پی ٹی ائی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے خطاب کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا جتنی بھی گفتگو کی گئی ہے وہ اندازوں اور مفروضوں پر مبنی ہے الیکشن پر سوالات اٹھتے رہے ہیں موجودہ اسمبلی کے بارے میں بات کی گئی اس سے پہلے بھی آراوز کا الیکشن کہا گیا تھا ، عدالتیں موجود ہیں ان سے رجوع کیا جائے ،  ترمیم مجوزہ میں بھی ائین کی روح کو برقرار رکھا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ ائینی معاملات پر تفصیل سے عدالت میں غور ہوتا ہے جس کی وجہ سے باقاعدہ کیسز   رہ جاتے ہیں  ،چارٹرڈ اف ڈیموکریسی میں بھی یہ کہا گیا تھا کہ ائینی کورٹ بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن  جج کو بھرتی کرتا ہے وہی انہیں ملازمت سے نکال سکتا ہے مگر جوڈیشل کمیشن کسی جج کو ٹرانسفر نہیں کر سکتا مجوزہ ترمیم میں جوڈیشل کمیشن کوہی اختیار ملنا ہے نہ کہ یہ وزیراعظم کو اختیار دے رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں ائینی ترمیم کے بارے میں منفی پراپروگنڈا بند کیا جائے تعلیم کے حوالے سے ائینی ترمیم کا مقصد یہ ہے کہ  پاکستان کی کوشش ہے کہ وفا  ق کو مضبوط کیا جائے کوئی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے وفاق یا صوبے کمزور ہوں ہم صرف یکساں نصاب کی بات کر رہے ہیں آبادی بہت بڑا چیلنج ہے وفاق اگر اپنے وسائل ابادی کے حوالے سے سرف کرے تو اس میں مسئلہ نہیں ہے اس بارے میں بھی صوبوں کے ساتھ مل بیٹھ کر بات کریں گے انہوں نے کہا کہ این ایف سی پر بھی مشاورت سے بات ہوگی 27 ویں ترمیم پہلے  سینٹ اور  قومی اسمبلی میں آئے گی اور یہ سٹینڈنگ کمیٹی میں جائے گی  27وین ترمیم کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں جب اس ترمیم کا مسودہ تیار ہوگا تو ہر پارٹی کے چیف ویب کے حوالے کریں گے ، انہوں نے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ ملاقاتیں جیل مینول کے مطابق ہوتی ہیں  اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم آئین کی روح کے خلاف ہے، اس سے وفاق کو خطرہ ہے، آئینی ترمیم آئین کی روح کے مخالف ہے ، اس آئینی ترمیم سے قوم کو مزید تقسیم نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے وفاق کو خطرہ ہے، حکومت وفاق کا اسٹرکچرخطرے میں ڈالنا چاہتی ہے، صوبے انتظارکررہے ہیں کہ 11واں این ایف سی ایوارڈ کب آئے گا۔ کچھ لوگوں کو اختیارات دینے سے وفاق خطرے میں پڑ جائے گا اگر آپ این ایف سی کے پچھلے ایوارڈ میں کمی کر رہے ہیں تو آپ وفاق کو داؤ پر لگا رہے ہیں  وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے حکومت ایسی ترمیم نہ لائے جس سے عدلیہ مزید تقسیم ہو جائے ۔ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے سہیل آفریدی کی ملاقات کیلئے قرار داد جمع کرا دی  قرارداد پر پی ٹی آئی کے 34 ارکان قومی اسمبلی کے دستخط ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بعض میڈیا ہائوسز نے بغیر نوٹس صحافیوں کو ملازمتوں سے برطرف کیا، آئندہ ہفتے میڈیا مالکان کے ساتھ ملاقات میں یہ معاملہ اٹھایا جائے گا، قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ میڈیا نمائندگان  تین چار مطالبات ہیں جو بالکل جائز ہیں، گزشتہ دنوں کچھ ٹی وی چینلز نے بغیر نوٹس، بغیر وجہ بتائے اور بغیر ایڈوانس تنخواہوں کے متعدد ملازمین کو برطرف کیا جن میں ورکنگ جرنلسٹ بھی شامل ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا اداروں کو حکومت کی جانب سے ادائیگیاں بروقت کی جا رہی ہیں اور پی بی اے اور اے پی این ایس سے ہر ملاقات میں یہی گذارش کی جاتی ہے کہ ادائیگیوں کا فائدہ میڈیا ورکرز اور جرنلسٹس تک پہنچنا چاہئے۔ نکتہ پلیٹ فارم سے جن صحافیوں کو ملازمتوں سے برطرف کیا گیا، ان سب کو اگلے 48 گھنٹوں میں ملازمتیں دی جائیں گی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہفتے 27 ویں آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی تمام پارٹیوں سے مشاورت کے بعد جو شکل نکلے گی وہ سامنے لے آئیں گے افغانستان سے مذاکرات سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات میں پیش رفت کی امید ہوتی تو تبھی بات کی جاتی ہے۔ خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان والے دانشمندی سے کام لیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کے حوالے رہے ہیں سے وفاق کی روح

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن