نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے کوئی آفیشل یا حکومتی نمائندہ کھلاڑیوں کو لینے تک ائیرپورٹ نہ پہنچا۔

نجی ٹی وی کے مطابق 22 جولائی کو ملائیشیا سے وطن واپس لوٹنے والی قومی ٹیم ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے استقبال کیلئے بھی کوئی حکومتی نمائندہ نہ پہنچا جبکہ شائقین اور اہلخانہ نے اپنے پلئیرز کو سپورٹ کیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے سوشل میڈیا پر گروپ فوٹو شیئر کی اور لکھا کہ “ہم ہارے نہیں ہیں، ہم نے دل جیتے ہیں، ہم نے ہاکی کو دوبارہ زندہ کیا”۔

عماد بٹ نے لکھا کہ “11 سال کے طویل عرصے کے بعد فائنل میں پہنچنا صرف ایک سنگ میل نہیں تھا بلکہ یہ ایک پیغام تھا، پاکستان پھر سے ابھر رہا ہے، یہ چاندی کا تمغہ ہار نہیں ہے بلکہ امید اور یقین ہے”۔

انہوں نے کہا کہ “آج ٹرافی ہمارے ہاتھ سے ضرور پھسل گئی ہے لیکن ہمارے اندر کی آگ پہلے سے زیادہ روشن ہے، وہ دن دور نہیں جب ہم ٹرافی گھر لائیں گے”۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے عزم کا اظہار کیا کہ “یہ پاکستان ہاکی کیلئے ایک نئے باب کا آغاز ہے، آپ کے دل، آپ کے اتحاد اور بھرپور جذبے کا شکریہ! قوم کی دعاؤں اور سپورٹ نے ہمیں آگے بڑھایا، ہم آخری سانس تک لڑیں گے! سفر جاری ہے، خواب زندہ رہتا ہے۔ پاکستان زندہ باد”۔

View this post on Instagram

A post shared by Ammad Butt (@ammadbutt_16)

Post Views: 5.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف