خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال، 32 پروازیں بھی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
قومی ایئر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر ہے۔
کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 55 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14 پروازیں شامل ہیں۔
کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے دبئی کی غیرملکی ایئر کی دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
لاہور سے شارجہ، مسقط، ریاض کی 5 پروازیں منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ قطر ایئر ویز کی لاہور کی 2، اسلام آباد کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پشاور سیالکوٹ کی قطر ایئرویز کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، شارجہ سے پشاور، دبئی، ابوظہبی کی 5 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب قومی ایئر کی لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 747 میں 13 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے جبکہ دوحہ سے کراچی، لاہور کے لیے پرواز کیو آر 621 میں 10 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔
اسلام آباد دبئی کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 233 میں 15 اور بحرین سے اسلام آباد کی دو پروازوں میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: منسوخ کردی گئی ہیں پروازیں منسوخ پروازوں میں گھنٹے تاخیر اسلام ا باد
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج: قومی ایئر لائن کی آج بھی 7 پروازیں منسوخ
---فائل فوٹوتنخواہیں نہ بڑھنے اور انتظامی دباؤ کے خلاف ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں قومی ایئر لائن کی آج 7 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایئر کرافٹ انجینئرز کے احتجاج کے سبب ملک بھر میں آج 39 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ایئر کرافٹ انجینئرز کی تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے سی ای او کے رویے پر ایئر کرافٹ انجنیئرز ناراض ہیں۔
قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں رکاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن انتظامیہ آپریشن کی بحالی کے لیے متبادل ذرائع استعمال کر رہی ہے
دوسری جانب قومی ایئر لائن کے سی ای او نے ایئر کرافٹ انجینئرز کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئر لائن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہے، ہڑتال یا کام چھوڑنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔