خلیج فارس میں کشیدگی: پی آئی اے نے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کی پروازیں منسوخ کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے باعث اہم فیصلہ لیتے ہوئے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے کاکہنا ہےکہ یہ فیصلہ خلیج کے متعدد ممالک میں سیکیورٹی کی صورتحال اور “ممکنہ خطرات” کے پیشِ نظر احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے،مسافروں کی حفاظت پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ قطر، بحرین، کویت اور دبئی کی پروازوں کی منسوخی کا فیصلہ مکمل جانچ کے بعد کیا گیا اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے، فضائی آپریشن بحال کر دیا جائے گا،تمام متاثرہ مسافروں کو ان کی پروازوں کے بارے میں بروقت آگاہی دی جا رہی ہے۔
ترجمان کاکہنا تھا کہ محکمہ ریزرویشن نے فوری طور پر متاثرہ مسافروں کی دوسری دستیاب پروازوں میں منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے، مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے پی آئی اے کال سینٹر یا قریبی دفاتر سے رابطہ کریں۔
انہو ں نے مزید کہاکہ متاثرہ مسافر درج ذیل ذرائع سے معلومات حاصل کر سکتے ہیںپی آئی اے کال سینٹر: 111-786-786، ویب سائٹ: www.
ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو ہونے والی تکلیف پر دلی معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ آپ کی حفاظت کے پیشِ نظر لیا گیا ہے اور ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ مسافروں کو کم سے کم پریشانی ہو۔ جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی، آپریشن فوری بحال کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی آئی اے
پڑھیں:
حکومت پنجاب کا صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ
حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سے ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لے کر 5000 روپے تک سینیٹیشن فیس عائد کی جائے گی۔
محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق رہائشی علاقوں میں فیس کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا، ابتدائی دو ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گا۔
ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق پہلے سال ہمارا ٹارگٹ 15 ارب روپے وصول کرنا ہوگا۔