پاکستان کا بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود آج سے مزید 1 ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نوٹم آج جاری ہو گا۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیح 23 مئی کو کی گئی تھی جو آج ختم ہو رہی ہے۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔
دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کے وفاقی بجٹ کی حمایت کرتا ہوں: بلاول بھٹو زرداری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستانی فضائی حدود طیاروں کے لیے
پڑھیں:
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کے لئے قومی ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی۔ انڈین ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پاکستان ٹیم نہ آنے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پی ایچ ایف نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ٹیم نہ بھیجنے سے متعلق مطلع کر دیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ متبادل جگہ پر کرانے کے حوالے سے بھی لکھا ہے۔
پاکستان کی معذرت کے بعد ایونٹ میں بنگلادیش کی ٹیم کو مدعو کر لیا گیا ہے۔ بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے پر تیار تھی، پاکستان حکومت نے اجازت نہیں دی۔
بھارتی میڈیا کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ جونیئر ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئی۔