کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت 2.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے شمال میں تقریباً 24 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ جھٹکے دوپہر 3 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
اس سے قبل یکم اکتوبر کو بھی کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکے آئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس وقت شدت 3.
فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، اور محکمہ موسمیات نے شہریوں کو فی الحال گھبرانے کی ضرورت نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور پولیس نے 10 کلومیٹر رینج اور لیزر سسٹم سے لیس ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا
پشاور پولیس نے جدت کو اختیار کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا ہائی ٹیک ڈرون تیار کرلیا۔سینٹرل پولیس آفس کے مطابق یہ 10 کلو میٹر رینج اور لیزر سسٹم سےلیس ہائی ٹیک نیا ڈرون ہے، جدید ڈرون کا نوشہرہ پولیس سینٹر میں کامیاب تجربہ کیا گیا جو 10 کلو تک وزن اٹھا سکتا ہے۔سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہےکہ اس ڈرون پر نائٹ وژن سرویلنس کیمرے، ٹیئرگیس شیلز اور مارٹر گولے نصب کیے جاسکتے ہیں، آٹو انفارمیشن سسٹم سے لیس ڈرون کا وزن 55 کلوگرام ہے جب کہ ڈرون کی لمبائی 2 میٹر اور رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔سی پی او کے مطابق ڈرون تقریباً ایک گھنٹے تک مسلسل پرواز کرسکتا ہے اور یہ ڈرون ایک ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔