سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد معمولی کمی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے اثرات کے باعث ہوئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کمی کے ساتھ 3965 ڈالر فی اونس میں ٹریڈ ہورہا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی ڈالر کی قدر میں بہتری اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث سونا دباؤ میں ہے، تاہم مقامی مارکیٹ میں طلب برقرار رہنے کے سبب قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا امکان کم ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔