سی سی ڈی لاہور کا انسپکٹر اغوا کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اغوا کی واردات کےلیے کرائے کی گاڑی استعمال کی۔
کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) لاہو ر کا انسپکٹر اغوا برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔
لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کر کاہنہ کے تاجر کو اغوا کیا اور مغوی کے اہلخانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے۔
انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے، پولیس نے متحرک گینگز کی گرفتاری کی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق رقم لانے والے مغوی کے اہل خانہ کو ملزمان مختلف مقامات پر گھماتے رہے اور ایل او ایس کے قریب رقم وصول کرلی۔
پولیس کے مطابق تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا، دوران تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزموں نے اغوا کی واردات کےلیے کرائے کی گاڑی استعمال کی، گرفتار ملزمان سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے حوالے کردیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی واردات کے مطابق اغوا کی
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔