پہلی مرتبہ الیکٹرک پرواز کا کامیاب تجربہ، کرایہ بھی انتہائی کم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
بیٹا ٹیکنالوجیز کے تیار کردہ برقی طیارے آلیا سی ایکس300 نے مکمل طور پر بجلی کی طاقت سے مسافروں کو لے کر کامیاب پرواز مکمل کرتے ہوئے ہوا بازی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، یہ اپنی نوعیت کی پہلی پرواز ہے جس میں 4 مسافروں کے ہمراہ یہ طیارہ امریکی شہر ایسٹ ہیمپٹن سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک پرواز کرتا ہوا پہنچا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پرواز میں تقریباً 70 ناٹیکل میل یعنی 130 کلومیٹر فاصلہ صرف35 منٹ میں طے کیا گیا، اس برقی پرواز پر لاگت صرف 8 ڈالر آئی، جب کہ اسی روٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنے پر 160 ڈالر خرچ آتا ہے۔
مزید برآں، چونکہ اس طیارے میں روایتی شور والے انجن یا پروپیلر موجود نہیں، اس لیے دورانِ پرواز مسافر آرام سے گفتگو کر سکتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
بیٹا ٹیکنالوجیز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کائل کلارک کے مطابق، یہ ایک 100 فیصد برقی طیارہ ہے جس نے ایسٹ ہیمپٹن سے جے ایف کے ایئرپورٹ تک مسافروں کے ساتھ کامیاب پرواز کی۔ ’یہ نیویارک پورٹ اتھارٹی اور نیویارک کے علاقے کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا، ہم نے 70 ناٹیکل میل کا فاصلہ صرف 35 منٹ میں طے کیا۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ اس طیارے کو چارج کرنے اور پرواز پر صرف 8 ڈالر خرچ ہوئے۔ اگرچہ پائلٹ اور طیارے کے اخراجات شامل ہوتے ہیں لیکن بنیادی طور پر یہ روایتی سفر کے مقابلے میں کہیں زیادہ سستا ہے۔
کمپنی کے مطابق، سی ایکس 300 ماڈل میں فراہم کردہ سکون اور آسانی برقی فضائی سفر کو عام شہریوں اور مسافروں کے لیے پُرکشش بنا سکتی ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی منظوری کا انتظارورمونٹ میں قائم بیٹا ٹیکنالوجیز 2017 میں قائم کی گئی تھی اور حال ہی میں اس نے 318 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے، جس کا مقصد اس برقی طیارے کی تیاری، تصدیق اور تجارتی پیمانے پر لانچنگ کو تیز کرنا ہے۔
کمپنی پچھلے 6 سال سے 2 ماڈلز پر کام کر رہی ہے، جس میں روایتی ٹیک آف اور لینڈنگ کا حامل سی ایکس 300 اور آلیا 250 ای وی ٹی او ایل شامل ہیں۔
بیٹا ٹیکنالوجیز کا ہدف ہے کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن یعنی ایف اے اے کی منظوری رواں برس کے اختتام تک حاصل کر لی جائے۔ یہ طیارے ایک بار مکمل چارج ہونے پر 250 ناٹیکل میل تک پرواز کر سکتے ہیں، جو شہری اور مضافاتی علاقوں کے درمیان مختصر فضائی سفر کے لیے مثالی سمجھے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بیٹا ٹیکنالوجیز اکیلی کمپنی نہیں جو فضائی ٹیکسی انڈسٹری میں انقلاب لانے کے لیے سرگرم ہے۔ گزشتہ ماہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کی منصوبہ بندی کمیٹی نے آرچر ایوی ایشن کو سرکاری فضائی ٹیکسی فراہم کنندہ مقرر کیا ہے۔
توقع ہے کہ تماشائی لاس اینجلس کی ٹریفک سے بچتے ہوئے شاندار انداز میں سفر کر سکیں گے، اگرچہ آرچر ایوی ایشن کو بھی ابھی ایف اے اے کی تصدیق درکار ہے، لیکن کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 2026 سے لاس اینجلس میں اپنی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز کردے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف اے اے برقی طیارے بیٹا ٹیکنالوجیز فضائی ٹیکسی انڈسٹری فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن لاس اینجلس اولمپکس ناٹیکل میل ہوا بازی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف اے اے برقی طیارے بیٹا ٹیکنالوجیز فضائی ٹیکسی انڈسٹری لاس اینجلس اولمپکس ہوا بازی بیٹا ٹیکنالوجیز فضائی ٹیکسی لاس اینجلس ایوی ایشن کے لیے
پڑھیں:
لاہور سے جدہ جانے والا پی آئی اے کا طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد کراچی میں اتار لیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز ایک ممکنہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ دورانِ پرواز طیارے سے ایک پرندہ ٹکرا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز PK-859 لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم پرواز کے آغاز کے کچھ ہی دیر بعد پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کی ونڈ اسکرین کو شدید نقصان پہنچا۔
پائلٹ نے غیر معمولی مہارت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر اتار لیا۔
ذرائع کے مطابق اس پرواز میں 344 مسافر سوار تھے، جن میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی تھی۔ حادثے کے فوراً بعد کراچی ایئرپورٹ پر ریسکیو اور ایئرپورٹ سیکورٹی عملہ متحرک ہوگیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت طیارے سے نکال کر ایئرپورٹ لاؤنج منتقل کیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
ابتدائی معائنے میں پتا چلا ہے کہ پرندہ طیارے کے اگلے حصے سے ٹکرایا جس سے ونڈ اسکرین پر دراڑیں پڑ گئیں اور حفاظتی اقدامات کے تحت طیارے کو فوری طور پر کراچی کی طرف موڑ دیا گیا۔ ایئرلائن کے مطابق طیارے کی مرمت کا عمل جاری ہے، جو تقریباً 12 گھنٹے میں مکمل ہوگا۔ مرمت کے بعد جہاز کو انجینئرنگ ٹیم کی کلیئرنس کے بعد دوبارہ اڑان کی اجازت دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حدود میں پرندوں کی موجودگی کا مسئلہ طویل عرصے سے درپیش ہے اور اس کے تدارک کے لیے ایئرپورٹس کے اطراف صفائی، شور شرابہ اور کوڑا کرکٹ ہٹانے کی مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
متاثرہ پرواز کے مسافروں کو فی الحال کراچی میں ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے جہاں انہیں کھانے ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ جیسے ہی طیارے کو کلیئرنس ملے گی، تمام مسافروں کو آج رات ہی جدہ روانہ کر دیا جائے گا۔