اسرائیل کا ایران میں 6 ہوائی اڈوں پر حملے، 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز

مقبوضہ بیت المقدس، تہران : اسرائیلی فوج نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع کم از کم 6 ہوائی اڈوں پر فضائی حملے کر کے 15 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایرانی فوج نے صوبہ لورستان میں جدید اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔
ایران نے صہیونی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغے ہیں جس کے بعد کئی اسرائیلی شہروں میں سائرن بج اٹھے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جیسے ہی الرٹ موصول ہو، فوراً پناہ لے لیں، دفاعی نظام خطرے کو روکنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نہاریا، گشر حزیو، حیلا، میعونا اور میعیلیا سمیت کئی شہروں میں سائرن بجنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
کل ایک واقعے میں ایک میزائل اپنے ہدف سے ٹکرایا لیکن سائرن نہیں بجے، اسرائیلی فوج نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی کہ یہ میزائل ایرانی تھا، اور کوئی دفاعی میزائل غلطی سے فائر نہیں ہوا تھا۔

قبل ازیں قطری نشریاتی ادارے کے مطابق ایکس پر جاری کردہ بیان میں اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں ریموٹ کنٹرول طیاروں کے ذریعے ایران کے 15 طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو تباہ کیا گیا، ان حملوں میں رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ اور ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے ان ہوائی اڈوں سے پرواز کی صلاحیت اور ایرانی فوج کی فضائی طاقت کے آپریشن کو متاثر کیا ہے۔
ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی نے یزد میں پاسداران انقلاب کے 10 اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی میڈیا نے آج صبح ایرانی فوج کی جانب سے مار گرائے جانے والے اسرائیل کے جدید ہرمس 900 ڈرون کی فوٹیج نشر کی ہے، یہ ڈرون پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے صوبہ لورستان کے شہر خرم‌آباد میں ایک کارروائی کے دوران مار گرایا۔
قبل ازیں اسرائیلی ڈیفنس فورس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تہران کی جانب سے داغے گئے میزائل کو تباہ کردیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تہران کی جانب سے میزائل فائر ہوتے ہی اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کردی گئی تھی۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے آج صبح تہران کے جنوب مشرق میں واقع بڑے فوجی کمپلیکس پرچین پر حملہ کیا ہے، یہ فوجی کمپلیکس ایران کے حساس دفاعی اور میزائل پروگراموں سے وابستہ سمجھا جاتا ہے۔

تہران کے مغرب میں واقع شہر کرج میں بھی ایران کا فضائی دفاعی نظام فعال ہو چکا ہے، اس علاقے میں یورینیم افزودگی کے سینٹری فیوجز کے پرزے تیار کیے جاتے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً 20 اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایران میں عسکری اہداف پر حملے کیے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ ملک کے مختلف علاقوں کو اسرائیلی فضائی حملوں کا سامنا رہا۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق تہران کی فضا میں کئی ڈرونز کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی دفاعی نظام نے انہیں روکا۔

اسی دوران مغربی تہران کے علاقے کرَج میں بھی اسرائیلی حملے کے جواب میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا گیا، جب کہ علاقے میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی نور نیوز نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی طیارے دارالحکومت تہران کے جنوب مشرق میں واقع پارچین کے علاقے میں ایک بڑے فوجی کمپلیکس کو بھی نشانہ بناتے رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا امریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا ایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی کولمبیا میں 57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی، سزا دی جائے گی: خامنہ ای امریکی حملے بے سود؟ ’ایران اب بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے‘، عالمی تجزیہ کار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام حکومت کی تبدیلی کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہوائی اڈوں ایران میں

پڑھیں:

کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی

—فائل فوٹو

نجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔

ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • اسرائیل کی عدم آمادگی امریکا ایران معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، تجزیہ کار
  • اسرائیل میں نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی پر تنقید میں اضافہ
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان