بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران اور اسرائیل سے بھارتیوں کو واپس لانے کیلئے گزشتہ ہفتے آپریشن سندھو شروع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے 300 سے زیادہ بھارتی شہریوں کو ایران سے نکال لیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اور تین ایرانی جوہری مقامات پر امریکی بمباری کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران 311 بھارتی، ایرانی شہر مشہد سے خصوصی پرواز کے ذریعہ دہلی پہنچے۔ انخلاء کی تازہ کارروائی کے بعد ایران سے ملک واپس آنے والوں کی تعداد اب 1428 ہوگئی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بتایا کہ 311 بھارتی شہری 22 جون کو مشہد سے 1630 بجے ایک خصوصی پرواز سے نئی دہلی پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سے اب تک کل 1428 بھارتی شہریوں کو نکالا جا چکا ہے۔ بھارت نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ایران اور اسرائیل سے بھارتیوں کو واپس لانے کے لئے گزشتہ ہفتے آپریشن سندھو شروع کیا تھا۔ ایک ہفتہ قبل جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے کے شہروں اور فوجی و اسٹریٹجک تنصیبات پر سینکڑوں میزائل اور ڈرون فائر کیے ہیں۔

اتوار کی صبح تین بڑے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے بعد کشیدگی میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ بھارت نے بدھ کے روز سے ایرانی شہر مشہد، آرمینیا کے دارالحکومت یریوان اور ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے اپنے شہریوں کو نکال لیا ہے۔ ایران نے مشہد سے تین چارٹرڈ پروازوں کی سہولت کے لئے جمعہ کے روز فضائی حدود کی پابندیاں ہٹا دیں۔ پہلی پرواز جمعہ کو دیر گئے نئی دہلی میں 290 بھارتیوں کے ساتھ اور دوسری پرواز ہفتہ کی سہ پہر 310 ہندوستانیوں کے ساتھ قومی دارالحکومت پہنچی تھی۔ جمعرات کو آرمینیا کے دارالحکومت یریوان سے ایک اور پرواز نئی دہلی پہنچی تھی، اسی طرح اشک آباد سے انخلاء کی ایک خصوصی پرواز ہفتے کی صبح نئی دہلی پہنچی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارت نے ایران سے نئی دہلی کے بعد

پڑھیں:

حد سے بڑھتے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران ( جسارت نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ایک بیان میں ایرانی صدر نے سلامتی کونسل میں پابندی ختم کرنے کی قرارداد مسترد ہونے پر ردعمل دیا اور کہا کہ ایران دوبارہ پابندیوں کی صورتحال کا مقابلہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پابندیوں کے ذریعے راستہ روکا جا سکتا ہے لیکن دماغ اور خیالات راستے کھولتے اور بناتے ہیں، ہمارے پاس حالات بدلنے کی طاقت ہے۔مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ حملہ کرنے والے نہیں جانتے کہ نطنز کو انسانوں نے بنایا اور وہی اسے دوبارہ بنائیں گے، ایران کبھی بھی حد سے بڑھے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نریندر مودی کی بھارتیوں سے غیرملکی مصنوعات ترک کرنے کی اپیل
  • حد سے بڑھے مطالبات کے آگے ہتھیار نہیں ڈالیں گے،  ایرانی صدر کا دو ٹوک اعلان 
  • بھارتی ایئرپورٹ آسیب زدہ قرار دینے پر یوٹیوبر گرفتار
  • حد سے بڑھتے مطالبات کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، ایرانی صدر
  • نئی دہلی میں اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی
  • دہلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر "ووٹ چوری" کو لیکر الیکشن کمیشن نے حقائق دبائے، سوربھ بھاردواج
  • 12 روزہ جنگ عظیم ایرانی قوم کی طاقت اور یکجہتی کا مظہر تھی،
  • جدہ سے واپس لاہور آنے کے منتظر عمرہ زائرین مشکلات کا شکار
  • ایران یکطرفہ پسندی اور جبر کی سیاست کی مخالفت میں چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، ایرانی صدر
  • لاہور: پولیس وردی پہنے 4 افراد نے شہری کو اغوا کرلیا، 40 لاکھ تاوان لیکر چھوڑ دیا