پاکستان سے جنگ کے آخری دن بھارت نے نیوکلیئر وار ہیڈ نصب کر لیے تھے: بلاول
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے پاس صرف چند سیکنڈ تھے یہ فیصلہ کرنے کے لیے کہ بھارت کی جانب سے داغا گیا میزائل جوہری ہے یا نہیں۔
برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے بتایا کہ ایسے وقت میں جب پاکستانی افواج کو یقین تھا کہ وہ جنگ میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں، پاکستان نے جنگ بندی اس شرط پر قبول کی کہ امریکا نے وعدہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات پر غیر جانبدار مقام پر مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ جنگ بندی ہو چکی ہے، لیکن اب تک امن قائم نہیں ہوا، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ روایتی جنگ کے امکانات کم ہونے کے باوجود، حالات اب بھی خطرناک حد تک نازک ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ پہلگام حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں تھا، اور بھارت نہ تو اس حملے میں ملوث افراد کے نام یا شناخت فراہم کر سکا، نہ ہی سرحد پار سے مداخلت کے کوئی قابلِ بھروسہ شواہد پیش کیے گئے۔
بلاول بھٹو نے زور دیا کہ پاکستان نے جنگ بندی اس امید پر قبول کی تھی کہ امریکا ایک وسیع سفارتی عمل کی حمایت کرے گا تاکہ جنوبی ایشیا میں دیرینہ مسائل حل کیے جا سکیں، مگر جب ایسا نہیں ہو رہا تو عالمی برادری کو یہ سمجھنا چاہیے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں — خطرہ اب بھی حقیقی ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ کشیدگی کے آخری دنوں میں بھارت نے جوہری ہتھیار نصب کر لیے تھے، جس سے صورتحال اور بھی سنگین ہو گئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی برادری اسرائیل، بھارت کی جارحیت اور مظالم فوری بند کرائے: بلاول
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف تنازعات کی غیر موجودگی نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کا نام ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے رواں سال کے تھیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور بھارت کی بلا روک ٹوک جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کے بقول "اسرائیلی افواج کے غزہ میں مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت انسانیت کے ضمیر پر ایک دائمی زخم ہیں، جنہیں دنیا کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔"انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وڑن کے مطابق امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے۔ "امن خوشحالی کی بنیاد ہے، جس کے بغیر جمہوریت کمزور، انصاف ماند اور انسانی روح زخمی ہو جاتی ہے۔"چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پاکستان کے بانیوں اور پارٹی کی شہید قیادت کو بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے بزرگوں نے وقار، انصاف اور امن پر مبنی وطن کا خواب دیکھا اور اس کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔"