بلاول بھٹو کا پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق اہم بیان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق اہم بیان دے دیا۔
بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس یہ فیصلہ کرنے کے لیے صرف چند سیکنڈز تھے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان پر چلایا گیا میزائل جوہری ہے یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پاک فوج کو یقین تھا کہ ہم جنگ جیت رہے ہیں، ہم نے جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کی۔
چیئرمین پی پی پی نے یہ بھی کہا کہ رضا مند اس لیے بھی ہوئے کہ امریکا نے کمٹمنٹ دی کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام تنازعات پر غیر جانبدار مقام پر بات چیت ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ مکمل تباہ ہو چکا، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھوک کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ کسی چیز سے اس بات کا جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوکا مار دیا جائے، اسرائیلی اخبار نے غزہ کی صورتحال کو 21 ویں صدی میں قحط کی سب سے سنگین مثال قرار دیا ہے۔