data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

استنبول: نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اکا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مسلم امہ کے اتحاد اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق او آئی سی کے مقبوضہ جموں و کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحق ڈار نے کہاکہ  اجلاس بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نےکہا کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور آزاد کشمیر پر اسرائیل اور بھارت نے حملے کیے، ایسے جارحانہ اقدامات سے مستقبل میں دیگر ممالک بھی نشانہ بن سکتے ہیں، اس نازک وقت میں مسلم دنیا کو متحد ہو کر عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ فلسطین اور کشمیر دونوں خطوں کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے، جہاں عوام کے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں وہی صورتحال ہے جو اسرائیل نے فلسطین میں پیدا کر رکھی ہے، دونوں علاقوں میں جغرافیائی تبدیلی، نسل کشی اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے عوام کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور مسئلے کا پرامن اور منصفانہ حل تلاش کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کا حامی رہا ہے اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے حالیہ پہلگام واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا دیا۔ وزیراعظم پاکستان نے واقعے کی شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیش کش کی، تاہم بھارت نے تحقیق کے بجائے جارحیت کا راستہ اپنایا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کی شہری آبادی، خصوصاً خواتین اور بچے، شہید ہوئے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل نہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار انہوں نے ڈار نے کہا کہ

پڑھیں:

پاک سعودی مشترکہ دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے،شجاع الدین شیخ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاک سعودی مشترکہ دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے۔ معاہدے کے دائرہ کار کو بڑھا کر تمام مسلم ممالک کو شامل کیا جائے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا افغانستان میں بگرام فضائی اڈہ واپس لینے کا عندیہ دینا خطے بلکہ دنیا کے لیے انتہائی خطرناک ثابت
ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی اعلی قیادتوں کا مشترکہ دفاعی معاہدہ کرنا یقینا خوش آئند اور تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی بابرکت ذمے داری مسلمانانِ پاکستان کے لیے انتہائی سعادت کا باعث اور ان کے دل کی آواز ہے۔ اب ضرورت اِس امر کی ہے کہ اِس معاہدہ کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے، حرم اقصیٰ کی حفاظت کی ذمے داری کو بھی اس میں شامل کیا جائے اور پھر اِس پر عمل درآمد بھی کیا جائے۔ تمام مسلم ممالک مل کر نیٹو کی طرز پر ایک مسلم بلاک کی صورت اختیار کریں جو نہ صرف معاشی اور دفاعی اتحاد تک محدود ہو بلکہ آگے بڑھ کر غزہ، فلسطین، کشمیر، میانمار اور جہاں بھی مسلمان ظلم و زیادتی کا شکار ہیں ان کی عسکری مدد بھی کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک غزہ کی طرف رواں دواں گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیلی حملوں سے تحفظ کا بیڑا اٹھائیں۔ امیرتنظیم نے کہا کہ اسرائیل، امریکا اور بھارت پر مشتمل ابلیسی اتحادِ ثلاثہ مسلم ممالک کے باہمی اتحاد کو کبھی ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کرے گا۔ ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کا وزیراعظم نیتن یاہو تو کئی مرتبہ اپنے ناپاک عزم کو دہرا چکا ہے کہ غزہ کی تحریک مزاحمت کی قیادت جس ملک میں بھی ہوگی اسے ٹارگٹ کیا جائے گا۔ پھر یہ کہ چین کے ایٹمی پروگرام کا بہانہ بنا کر امریکی صدر ٹرمپ کا حالیہ بیان کہ وہ افغانستان کے بگرام فضائی اڈے کو دوبارہ حاصل کرے گا نہ صرف انتہائی اشتعال انگیز ہے بلکہ اِس سے پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کے بغیر  بھارت سے تعلقات ممکن نہیں، وزیر اعظم
  • صرف اسرائیل نہیں فلسطین پر ہونے والے مظالم میں امریکا اور مودی بھی قصوروارہیں، بھارتی اداکار بھی بول اٹھے
  • مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: صدر و وزیراعظم
  • ’مقبوضہ کشمیر و فلسطین انسانی المیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا‘ عالمی یوم امن پر صدر و وزیراعظم کے پیغامات
  • مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کشمیری بھارت کے خلاف برسرپیکار
  • مقبوضہ کشمیر/ فلسطین، انسانی المیے نظر انداز نہیں کر سکتے: شہباز شریف
  • مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم شہباز شریف
  • مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل
  • پاک سعودی مشترکہ دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے،شجاع الدین شیخ
  • آپریشن نہیں بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم کی ضرورت ہے‘ حافظ نعیم الرحمن