اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2025ء)بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود23جون سے مزید 1 ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع 23 مئی کو کی گئی تھی جو23جون کو ختم ہوگئی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا، 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔دوسری جانب بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستانی فضائی حدود کے لیے

پڑھیں:

خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر

اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر موسم کی خرابی کے باعث 21 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کا سامنا ہے، جبکہ کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایک پرواز کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ریاض، ابوظہبی، مسقط، باکو اور دوحہ سے آنے والی پروازوں کو اسلام آباد میں لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کی روانگی میں ایک سے 2 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی ایک پرواز 4 گھنٹے 30 منٹ کی تاخیر کے بعد دوپہر 12:30 بجے روانہ ہوگی، جبکہ ایک نجی ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز بھی دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ادھر کوالالمپور سے لاہور کے لیے آنے والی 2 غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر 7 پروازوں کی آمد و روانگی میں ایک سے ساڑھے نو گھنٹے تک کی تاخیر دیکھنے میں آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام آباد ایئرپورٹ خراب موسم فلائٹ آپریشن متاثر لاہور ایئرپورٹ ہنگامی لینڈنگ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے کا اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ
  • 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری
  • خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر
  • پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشیاء کپ کیلئے ٹیم بھارت بھیجنے سے معذرت کرلی
  • عید الضحیٰ پر دارالحکومت کو صاف ستھرا رکھنے والوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان
  • وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر کو عالمی معیار کے مطابق رکھنے کی ہدایت
  • بلوچستان حکومت کا سرکاری نوکری کے لیے عمر کی حد برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • حکومت بلوچستان کا سرکاری نوکری کے لیے عمر کی حد برقرار رکھنے کا فیصلہ
  • حکومت کا رجسٹریشن کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  • بھارت کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روس سے سستا تیل جاری رکھنے کا اعلان، نیویارک ٹائمز