معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے سنگین بیماریوں کا شکارہونے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ایک سے زائد سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، جس کے باعث وہ شادی کا فیصلہ نہیں لے رہے۔
بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ میں اپنی سنگین بیماریوں کا تذکرہ کرکے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔ سلمان خان نے شو کے دوران انکشاف کیا کہ کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شو کے میزبان کپل شرما نے سلمان خان نے ان کی شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ ’’ہم روز ہڈیاں تڑوا رہے ہیں، پسلیاں ٹوٹ چکی ہیں، ٹریجمنل نیورالجیا کے ساتھ کام کررہے ہیں، دماغ میں انیورزم ہے، اس کے باوجود کام کررہے ہیں، اے وی مالفارمیشن بھی ہے، پھر بھی چل رہے ہیں‘‘۔
سلمان خان نے جن بیماریوں کے نام لیے یہ بہت خطرناک اور جان لیوا ہیں، مداح اپنے محبوب اداکار کے بارے میں یہ سب جان کر تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
واضح رہے کہ ٹریجمنل نیورالجیا ایک دائمی اعصابی بیماری ہے، جسے ’’سوسائیڈ ڈیزیز‘‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں مریض کے چہرے میں شدید درد کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں جو اسے خودکشی کی طرف مائل کرسکتے ہیں۔
جبکہ برین انیورزم دماغ میں کسی خون کی نالی کے کمزور ہونے کی وجہ سے پیدا ہونے والا ابھار ہوتا ہے، جو کہ عام طور پر خاموشی سے بڑھتا ہے اور جب پھٹتا ہے تو دماغ میں خطرناک حد تک خون بہنے کا باعث بن سکتا ہے جسے ’’ہیمرجک اسٹروک‘‘ کہتے ہیں۔
سلمان خان کی بیان کردہ تیسری بیماری اے وی مالفارمیشن ایک نایاب بیماری ہے جس میں دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں شریانیں اور رگیں غیر معمولی انداز میں جڑ کر الجھ جاتی ہیں۔ اس بیماری کے باعث خون کے معمول کا بہاؤ متاثر ہوتا ہے اور بیہوشی، جھنجھناہٹ کا احساس، سر درد یا دماغی خلل جیسی سنگین طبی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کولمبیا میں 57 فوجیوں کو شہریوں نے اغوا کر لیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رہے ہیں
پڑھیں:
راولپنڈی میں غیر قانونی پیوندکاری سینٹر کا انکشاف، چھاپے کے دوران اسٹریچر سے بندھا شخص بازیاب
راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کا بڑا انکشاف ہوا ہے جب کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو بازیاب کرایا ہے جسے گردہ نکالنے کے لیے باندھ کر رکھا گیا تھا۔
موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چھ ملزمان جن میں سرجن ڈاکٹراور دیگر معاونین شامل ہیں، فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکان میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کا انکشاف اُس وقت ہوا جب پولیس گشت کے دوران شور کی آوازیں سن کر ایک مکان پر پہنچی۔
پولیس نے دروازہ نہ کھلنے پر انسانی جان کے تحفظ کے پیش نظر گھر میں داخل ہو کر ایک شخص کو کمرے سے بازیاب کرایا، جسے ڈرپ لگی حالت میں باندھ کر رکھا گیا تھا۔
گرفتار ملزم ظفراللہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے ساتھی گردے نکال کر ملکی و غیر ملکی شہریوں کو فروخت کرتے تھے۔
فرار ہونے والوں میں حضرو اٹک سے تعلق رکھنے والا سرجن ڈاکٹر منظور، مانسہرہ سے تعلق رکھنے والا ڈاکٹرعامر، او ٹی اسسٹنٹ عمران، اسسٹنٹ گل نواز، زیب اور رفیق عرف فیکا شامل ہیں۔
بازیاب ہونے والے شہری زاہد حنان نے پولیس کو بتایا تعلق مقامی علاقے سے ہے اسے نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور مشروب پلایا گیا اور بعد ازاں پی ڈبلیو ڈی کے ایک ہسپتال سے ٹیسٹ کروا کر زبردستی گردہ نکالنے کی کوشش کی گئی۔
پولیس نے موقع سے آپریشن تھیٹر کا سامان اور ادویات بھی برآمد کر لی ہیں۔ذرائع کے مطابق اس گروہ کے ہاتھوں ایک غیر ملکی شہری کی مبینہ ہلاکت کی بھی بازگشت سننے میں آ رہی ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق اسی سوسائٹی سے اس سے قبل بھی ایسے گروہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔۔۔