کیا ایران اسرائیل جنگ کی صورتحال؟ کیا جنگ میں ایران کے اتحادی مقاومتی گروہ لاتعلق ہوگئے ہیں؟ کیا محور مقاومت میں شامل مقاومتی و مزاحمتی تنظیمیں ایران اسرائیل جنگ کا حصہ بنیں گی؟ ایران کے اتحادی مقاومتی گروہ کے جنگ کا حصہ بنانے سے کیا اثرات پڑیں گے؟ بین الاقوامی قانون کی روشنی میں ایران اور اسرائیل کے اتحادی جنگ کا حصہ کب کیسے بن سکتے ہیں؟ امریکا کے براہ راست جنگ کا حصہ بننے کے اثرات؟ کیا اسرائیل کی سلامتی یا نابودی امریکا کی سلامتی و نابودی ہے؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینئر تجزیہ کار، ریسرچ اسکالر لیکچرر سلمان علی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںماہر عالمی امور، سینئر تجزیہ کار و محقق لیکچرار جناب سلمان علی کا تعلق شہر کراچی سے ہے، وہ گذشتہ کئی سالوں سے بحیثیت لیکچرار پاکستان کی مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی و تحقیقی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، بین الاقوامی تعلقات ملکی و عالمی امور پر گہری نگاہ رکھتے ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے جناب سلمان علی کیساتھ اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی اسرائیل کے حملے و دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے ان کی رہائش گاہ پر ایک مختصر نشست کی، اس موقع پر انکا خصوصی ویڈیو انٹرویو لیا، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنگ کا حصہ سلمان علی

پڑھیں:

اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کیے، ایران کا دعویٰ

تہران: ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری مہم 13 جون کو اسرائیلی فضائی حملے کے بعد شروع کی گئی، جس میں ایرانی سیکیورٹی اور پولیس فورسز نے ملک گیر کریک ڈاؤن کیا۔

ایرانی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی جانب سے دی گئی اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جبکہ حراست میں لیے گئے افراد میں دو ہزار سے زائد غیر قانونی مہاجرین شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق 261 افراد کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے شبے میں اور 172 افراد کو حکومتی اجازت کے بغیر ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران ماضی میں بھی اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں متعدد افراد کو سزائے موت دے چکا ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کی جانب سے جشنِ آزادی پر خصوصی ویڈیو "سر بلند" جاری
  • اسرائیلی فوج کا غزہ پٹی پر نئے حملے کا منصوبہ تیار
  • کامران ٹیسوری اپنے بیان پرگورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟اینکرپرسن  عدنان حیدرکے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا
  • ایڈووکیٹ ہادی علی چھٹہ کا لاپتہ افراد اور احتجاج پر خصوصی انٹرویو
  • اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کیے، ایران کا دعویٰ
  • علامہ شبیر میثمی کا اربعین حسینی اور پنجاب حکومت کے رویے پر خصوصی انٹرویو
  • ایران،  اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ کشیدگی کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار
  • وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سیاسی و سماجی کارکن سید عامر سہیل کا خصوصی انٹرویو
  • ایران نے نئے جوہری سائنس دان روپوش کردیے، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار
  • ایران کے جوہری سائنس دان خفیہ مقامات پر منتقل، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار