نومئی کے 8 مقدمات: عمران خان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
نومئی کے 8 مقدمات: عمران خان کی ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج 8 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کئی مقدمات درج کئے گئے تھے، جن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال بگاڑنے جیسے الزامات شامل ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا: وزیر خزانہ ٹیکس قوانین میں بہتری لا رہے، صنعتی پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا: وزیر خزانہ امریکی حملے کے بعد ایرانی فردو جوہری سائٹ کی کیا صورتحال ہے؟ سربراہ آئی اے ای اے کا بیان سامنے آگیا میٹر ریڈرز سے چھٹکارا: وزیر اعظم نے ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ‘‘ ایپ کی منظوری دیدی ایران نے موساد سے وابستہ سائبر ٹیم کے سربراہ کو پھانسی دے دی پہلے وہ لبنان پھر یمن اور اب ایران آگئے، اگر ہم نہ بولے تو وہ ہم پر آئیں گے تو کوئی بولنے والا نہیں... ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف نے باضابط طور پر لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا چارج سنبھال لیا ، تفصیلات سب نیوز پر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصلہ محفوظ
پڑھیں:
لاہور، خاتون سے زیادتی کا چوتھا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
فائل فوٹولاہور میں چوہنگ کے علاقے میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کا چوتھا مرکزی ملزم پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے قصور میں چھاپا مارا، فائرنگ کے تبادلے میں مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔
سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد 3 ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد پہلے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ چوہنگ میں 4 ملزمان نے خاتون کو خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
واقعے کا وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔