پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کو بانی پی ٹی آئی کی کوئی پروا نہیں ہے، فواد چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کو بانی پی ٹی آئی کی کوئی پروا نہیں ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آج 9 مئی کے 35 مقدموں میں سے ایک مقدمے کی سماعت لاہور میں تھی۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جو ہمارے ساتھ ہوا موجودہ لیڈر شپ کے ساتھ ہوتا تو وہ بھاگ جاتے، موجودہ لیڈر شپ سے پارٹی نہیں چل رہی، بانی پی ٹی آئی کو اس پر فیصلہ کرنا ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے.
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کر رہی، اس لیڈر شپ کو تبدیل کر کے پرانی لیڈر شپ کو واپس لانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کل ایران پر حملہ ہوا صرف اپوزیشن کے ایک آدمی نے اس پر پریس کانفرنس کی جبکہ ہمیں ہر صورت میں ایران کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اپنے اسلامی ممالک کے ساتھ کھڑے ہوں اور ایران پر حملے کی مذمت کریں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موجودہ لیڈر شپ بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کی فواد چوہدری لیڈر شپ کو نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
PTI اراکین نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرائی،کمپرومائز نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا۔
جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیسز ختم کرانے اور مراعات لینے والوں سے ہمارا راستہ الگ ہے۔
پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا، الیکشن ہم سے چرائے گئے، مگر ہم نے پھر بھی ہار نہیں مانی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ضرور ملاقات کروں گا، ہم نے مشکل راستہ چُنا، آسان آپشنز کو رد کیا ہے۔