متحدہ عرب امارات جانے والی پرواز کو اچانک سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

میزبان فخرعالم کے مطابق ایمریٹس ایئرلائنز کی ایک پرواز جو دبئی میں لینڈنگ سے محض 50 منٹ کے فاصلے پر تھی، اچانک سعودی عرب کے فضائی حدود کی جانب موڑ دی گئی۔ مسافروں کو جہاز میں ہی الرٹ جاری کیا گیا کہ وہ جہاز میں ہی کابینہ کی اگلی ہدایات تک انتظار کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا آغاز کردیا، فوجی آپریشن کو کیا نام دیا گیا ہے؟

ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز متحدہ عرب امارات کی جانے والی پرواز منزل سے محض 50 منٹ کی دوری پر تھی کہ ایران کی جانب سے قطر میں امریکی ایئربیس پر میزائل داغے گئے، جن کے اثرات منظر عام پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال نے نہ صرف خلیجی روٹس بلکہ عالمی ہوابازی کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران، اسرائیل امریکا جنگ کے دوران عالمی ائیرویز ایک دہائی کے دوران سب سے بڑے فضائی خطرے کی زد میں ہیں، جہاں خلیج اور ارد گرد کے مقامات میں ’میزائل اور ڈرون حملوں‘ کے بعد فضائی راستے مکمل طور پر تبدیل کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، سوشل میڈیا پر وائرل

کئی ممالک جن میں قطر، عراق، ایران اور اردن شامل ہیں، نے اپنی فضائی حدود بند کررکھی ہیں، اور دبئی یا دوحہ جانے والی پروازیں شدید متاثر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ایران ایمریٹس ایئرلائنز سعودی عرب عراق فضائی حدود قطر متحدہ عرب امارات میزائل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران ایمریٹس ایئرلائنز متحدہ عرب امارات

پڑھیں:

روس کے جنگی طیارے ہماری حدود میں 12 منٹ تک رہے: اسٹونیا حکومت کا دعویٰ

اسٹونیا حکومت نے دعویٰ کیا ہےکہ روسی طیاروں نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹونیا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے جنگی طیارے اسٹونیا کی حدود میں داخل ہوئے اور 12 بارہ منٹ تک اس کی حدود میں رہے۔

دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اسٹونیا حکومت کے دعوے کی تردید کردی ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہمارے جنگی طیاروں نےاسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی، پرواز بین الاقوامی قوانین کے تحت بحیرہ بالٹک پرنیوٹرل مقام پرکی گئیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل روس کے 20 ڈرون طیارے9 اور10 ستمبر کی درمیانی رات پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے ، پولینڈ اور اسٹونیا دونوں نیٹو کے رکن ملک ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • روس کے جنگی طیارے ہماری حدود میں 12 منٹ تک رہے: اسٹونیا حکومت کا دعویٰ
  • بھارت کیلیے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی
  • مون سون ختم، تمام دریاؤں میں صورتحال معمول پرآ گئی، پی ڈی ایم اے
  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کر دی
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع
  • بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
  • پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی