خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال، 32 پروازیں بھی منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
خلیجی بحران کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تاہم 32 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
قومی ایئر لائن کا بھی خلیج کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہوگیا لیکن پروازوں میں 4 سے 13 گھنٹے تاخیر ہے۔
کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 55 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ منسوخ پروازوں میں قطر ایئر ویز کی کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کی 14 پروازیں شامل ہیں۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے پاکستان سے قطر، بحرین، کویت اور دبئی کا فضائی آپریشن منسوخ کر دیا۔
کراچی سے جدہ، دوحہ، استنبول کی 8 منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے دبئی کی غیرملکی ایئر کی دو پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
لاہور سے شارجہ، مسقط، ریاض کی 5 پروازیں منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ قطر ایئر ویز کی لاہور کی 2، اسلام آباد کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پشاور سیالکوٹ کی قطر ایئرویز کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، شارجہ سے پشاور، دبئی، ابوظہبی کی 5 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب قومی ایئر کی لاہور سے مدینہ کی پرواز پی کے 747 میں 13 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے جبکہ دوحہ سے کراچی، لاہور کے لیے پرواز کیو آر 621 میں 10 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔
اسلام آباد دبئی کی قومی ایئر کی پرواز پی کے 233 میں 15 اور بحرین سے اسلام آباد کی دو پروازوں میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: منسوخ کردی گئی ہیں پروازیں منسوخ پروازوں میں گھنٹے تاخیر اسلام ا باد قومی ایئر
پڑھیں:
لاہور: معطل ڈاکٹر کی مریض کا آپریشن کرنے کی کوشش، مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے جناح اسپتال میں چوری کے الزام میں معطل ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو کر زبردستی مریض کا آپریشن کرنے کی کوشش کی۔
منع کرنے پر ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر کے عملے سے بدتمیزی کی۔
ڈاکٹر اسپتال سے سامان چوری کے الزام میں معطل ہے اور محکمۂ صحت میں اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔