قطر میں امریکی ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملہ؛ قطر کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
قطر نے امریکی ایئربیس العدید پر کیے گئے ایرانی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خودمختاری، فضائی حدود اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم، ریاستِ قطر میں، اس کھلی جارحیت کا بین الاقوامی قوانین کے تحت براہِ راست جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ترجمان نے مزید انکشاف کیا کہ قطر کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی میزائلوں کو کامیابی سے ناکام بنایا اور حملے کو مؤثر طریقے سے روک دیا گیا۔
یہ پڑھیں: ایران نے قطر اور عراق میں آپریشن کو بشارت الفتح کا نام دے دیا
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لیے میزائل آپریشن "بشارتِ الفتح" کا آغاز کیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران نے جوابی حملے میں قطر میں واقع امریکا کے سب سے بڑے فضائی اڈے العدید پر 6 میزائل داغ ہیں جبکہ قطر نے فضائی حدود بند کر رکھی تھی اس کے علاوہ ایران کی جانب سے عراق میں بھی امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔