Islam Times:
2025-08-08@03:42:47 GMT

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری

پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 23 جولائی 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کے لیے بڑھا دی گئی۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 23 جولائی 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کے نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستانی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارتی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کردیتی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی پاکستانی فضائی حدود

پڑھیں:

پاکستان نے بھارت میں ہاکی ایشیا کپ کھیلنے سے انکار ، بھارتی آفیشل کا دعویٰ

ٍہاکی انڈیا کے آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کے معاملے پر بھارتی اخبار سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ہاکی انڈیا کے آفیشل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بدھ کو ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ایشیا کپ میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔بھارتی اخبار سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے لیے رضا مند بھی تھی۔ہاکی انڈیا کے آفیشل نے جولائی کے آخر میں پاکستان ٹیم کے ویزے اپلائی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔آفیشل کا گفتگو میں کہنا تھا کہ اب ہم نے بنگلہ دیش کو شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے نومبر دسمبر میں بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت غیر یقینی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 29 اگست سے 7 ستمبر تک بھارت کے شہر راج گیر میں شیڈولڈ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارت میں ہاکی ایشیا کپ کھیلنے سے انکار ، بھارتی آفیشل کا دعویٰ
  • پنجاب‘ سکولوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور
  • خراب موسم کے باعث اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن متاثر
  • بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جاؤں گی، برطانوی ہائی کمشنر قومی ائر لائن کی مداح، کراچی تک سفر کی ویڈیو جاری 
  • ہوڈی مودی کی منجی ٹھک گئی!
  • کینیڈا اور مصر کے پاکستانی قونصل خانوں میں یوم استحصال کشمیر پر تقاریب
  • کارتک آریان بھی بھارت کے ’’پاکستان فوبیا‘‘ کا نشانہ بن گئے
  • بذریعہ سڑک ایران جانے پر جائز وجوہات کے سبب پابندی عائد کی: خواجہ آصف
  • بھارت کا ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روس سے سستا تیل جاری رکھنے کا اعلان، نیویارک ٹائمز
  • یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی