اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیٹا ٹیکنالوجیز کے تیار کردہ برقی طیارے آلیا سی ایکس300 نے مکمل طور پر بجلی کی طاقت سے مسافروں کو لے کر کامیاب پرواز مکمل کرتے ہوئے ہوا بازی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، یہ اپنی نوعیت کی پہلی پرواز ہے جس میں 4 مسافروں کے ہمراہ یہ طیارہ امریکی شہر ایسٹ ہیمپٹن سے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک پرواز کرتا ہوا پہنچا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ پرواز میں تقریباً 70 ناٹیکل میل یعنی 130 کلومیٹر فاصلہ صرف35 منٹ میں طے کیا گیا، اس برقی پرواز پر لاگت صرف 8 ڈالر آئی، جب کہ اسی روٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے سفر کرنے پر 160 ڈالر خرچ آتا ہے۔

مزید برآں، چونکہ اس طیارے میں روایتی شور والے انجن یا پروپیلر موجود نہیں، اس لیے دورانِ پرواز مسافر آرام سے گفتگو کر سکتے تھے۔

بیٹا ٹیکنالوجیز کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کائل کلارک کے مطابق، یہ ایک 100 فیصد برقی طیارہ ہے جس نے ایسٹ ہیمپٹن سے جے ایف کے ایئرپورٹ تک مسافروں کے ساتھ کامیاب پرواز کی۔ ’یہ نیویارک پورٹ اتھارٹی اور نیویارک کے علاقے کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا، ہم نے 70 ناٹیکل میل کا فاصلہ صرف 35 منٹ میں طے کیا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ اس طیارے کو چارج کرنے اور پرواز پر صرف 8 ڈالر خرچ ہوئے۔ اگرچہ پائلٹ اور طیارے کے اخراجات شامل ہوتے ہیں لیکن بنیادی طور پر یہ روایتی سفر کے مقابلے میں کہیں زیادہ سستا ہے۔

کمپنی کے مطابق، سی ایکس 300 ماڈل میں فراہم کردہ سکون اور آسانی برقی فضائی سفر کو عام شہریوں اور مسافروں کے لیے پُرکشش بنا سکتی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی منظوری کا انتظار
ورمونٹ میں قائم بیٹا ٹیکنالوجیز 2017 میں قائم کی گئی تھی اور حال ہی میں اس نے 318 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے، جس کا مقصد اس برقی طیارے کی تیاری، تصدیق اور تجارتی پیمانے پر لانچنگ کو تیز کرنا ہے۔

کمپنی پچھلے 6 سال سے 2 ماڈلز پر کام کر رہی ہے، جس میں روایتی ٹیک آف اور لینڈنگ کا حامل سی ایکس 300 اور آلیا 250 ای وی ٹی او ایل شامل ہیں۔

بیٹا ٹیکنالوجیز کا ہدف ہے کہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن یعنی ایف اے اے کی منظوری رواں برس کے اختتام تک حاصل کر لی جائے۔ یہ طیارے ایک بار مکمل چارج ہونے پر 250 ناٹیکل میل تک پرواز کر سکتے ہیں، جو شہری اور مضافاتی علاقوں کے درمیان مختصر فضائی سفر کے لیے مثالی سمجھے جا رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بیٹا ٹیکنالوجیز اکیلی کمپنی نہیں جو فضائی ٹیکسی انڈسٹری میں انقلاب لانے کے لیے سرگرم ہے۔ گزشتہ ماہ لاس اینجلس اولمپکس 2028 کی منصوبہ بندی کمیٹی نے آرچر ایوی ایشن کو سرکاری فضائی ٹیکسی فراہم کنندہ مقرر کیا ہے۔

توقع ہے کہ تماشائی لاس اینجلس کی ٹریفک سے بچتے ہوئے شاندار انداز میں سفر کر سکیں گے، اگرچہ آرچر ایوی ایشن کو بھی ابھی ایف اے اے کی تصدیق درکار ہے، لیکن کمپنی کا منصوبہ ہے کہ 2026 سے لاس اینجلس میں اپنی فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز کردے۔
مزید پڑھیں:تیسری عالمی جنگ کاخدشہ،روس کاایران کی مدد کااعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بیٹا ٹیکنالوجیز ایوی ایشن کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • چین کا ایک اور کامیاب خلائی مشن، 5 سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا