اسلام آباد: بھارتی طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لئے بند ررکھنے کافیصلہ ہواہے،  اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ۔
نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز، انڈیا رجسٹرڈ یا فوجی طیارے پاکستانی فضا استعمال نہیں کرسکتے۔
نئے نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں کے لئے پاکستانی حدود 23 جولائی تک دستیاب نہیں ہوگی۔
فضائی حدود کی پابندی 24 جولائی کی صبح 5 بجے تک برقرار رہے گی،بھارتی طیاروں کے لئے پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل کو بند کی گئی تھی۔
ترجمان کے مطابق دوسری مدت تک کے 60 دن تک مجموعی پابندی آج رات 05:00 تک تھی۔
اس سے پہلے فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو مزید ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

واشنگٹن میں عجائب گھروں کی بندش‘ ہزاروں ملازمین کو برطرفی کے نوٹس

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ دنوں امریکی حکومتی پالیسیوں کے پیش نظر شہر کے عجائب گھروں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جبکہمحکمہ خزانہ کے 4 ہزار ملازمین کو بھی برطرفی کے نوٹس ملے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واضح رہے کہ اسمتھ سونین انسٹیٹیوشن نے امریکی حکومتی امور کی بندش پر شہر کے عجائب گھروں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جبکہ مذکورہ ادارے نے میوزیم کھلے رکھنے کے لیے پچھلے سال کے فنڈز کو استعمال کرنا شروع کردیا تھا۔ مذکورہ ادارہ واشنگٹن اور دیگر مقامات پر 20 سے زائد عجائب گھر اور چڑیا گھر چلاتا ہے۔ جس کے 60 فیصد سے زاید اخراجات وفاقی مالی اعانت سے مکمل کیے جاتے ہیں۔
اعلیٰ حکام کے مطابق نئے اخراجات کے منصوبے پر ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے مابین تعطل کے دوران صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے وفاقی کارکنوں کو فارغ کرنا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف کی طرف سے دائر کی گئی ایک عدالتی درخواست کے مطابق محکمہ خزانہ اور محکمہ صحت و انسانی خدمات میں مامور 4 ہزا ر ملازمین کو برطرفی کے نوٹس ملے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ فیصلے کے بعد نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے باہر سے شائقین کو مایوسی کے عالم میںواپس جاتے دیکھا گیا ہے۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بھر کی فیڈ ملز میں گندم استعمال کرنے پر پابندی میں توسیع
  • آئی سی سی کا دوغلا پن ‘حارث رئوف 2میچوں کیلئے معطل‘بھارتی کپتان پر صرف جرمانہ
  • امریکہ میں پروازوں کی بندش کا خطرہ بڑھ گیا
  • ائیرکرافٹ انجینئرز کا احتجاج، ملک بھر میں قومی ائیرلائن کا فلائٹ آپریشن رک گیا
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں‘ طالبان
  • واشنگٹن میں عجائب گھروں کی بندش‘ ہزاروں ملازمین کو برطرفی کے نوٹس
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں؛ طالبان کا الزام
  •  امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر کے کابل میں داخل ہو رہے ہیں، افغانستان