قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس،بھارتی آبی جارحیت پراظہارتشویش، اسرائیلی حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے افسوسناک ہے، اسرائیل خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے، شرکاء نے بھارت کی آبی جارحیت سے متعلق دھمکیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ہوا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف، تینوں سروسز چیف اور وفاقی وزرا ءشریک ہوئے۔
اجلاس میں ایران اسرائیل جنگ اور امریکی حملوں کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ایران پر حملوں کے خطے پر اثرات پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا پر شرکا کو اعتماد میں لیا گیا جب کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں فورم نے بھارت کی آبی جارحیت سے متعلق دھمکیوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فورسز بھارتی حرکات پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کو جنگ سے بچانے کے لئے سفارتی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
بعدازاں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے ایران پر اسرائیلی جارحیت پر سخت مذمت کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے مذاکرات کے دوران حملوں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملے خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں، ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاع کا حق حاصل ہے۔
فورم نے ایران میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ فردو، نطنز اور اصفہان میں حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان نے فریقین سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کردیا، قومی سلامتی کمیٹی نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی پاسداری پر زور دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس کے شرکا نے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی ( این ایس سی ) کا اجلاس پیر کی دوپہر 12 بجے طلب کرلیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع ، وزیر داخلہ، نائب وزیراعظم اور عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی میں ایران، اسرائیل، امریکا تنازع پر تفصیلی مشاورت ہو گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ دورہ امریکا پر قومی سلامتی کمیٹی کو اعتماد میں لینا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی نے اجلاس میں میں ایران ایران پر کہا کہ پر بھی
پڑھیں:
’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔
قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔
بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔
ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔