چین اور روس کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین اور روس نے ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
چینی مندوب برائے اقوام متحدہ نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری جنگ بندی پر پہنچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری مسئلے سے نمٹنے کے لیے سفارت کاری ختم نہیں ہوئی، اب بھی تنازع کے پرامن حل کی امید ہے۔
اجلاس سے خطاب میں روسی مندوب نے کہا کہ ایران پر امریکا کی غیر ذمےدارانہ، خطرناک اور اشتعال انگیز کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایک نیا پنڈورا بکس کھول دیا ہے، کوئی نہیں جانتا کہ اس سے کیا نئی تباہی اور تکلیف آئے گی، امریکا کو واضح طور پر سفارتکاری میں کوئی دلچسپی نہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یومِ استحصال کشمیر: قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت
قومی اسمبلی نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی، جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیرقانونی اقدامات، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں