ایران اسرائیل جنگ؛ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی میں ایران اسرائیل تنازع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف، تینوں سروسز چیف اور وفاقی وزراء اجلاس میں شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنا حالیہ دورہ امریکہ پر شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں ملکی داخلی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل پاکستان میں ایرانی سفیر کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات بھی ہوئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کمیٹی
پڑھیں:
پشاور: وزیراعلیٰ پختونخوا احمد سہیل آفریدی محکمہ توانائی و برقیات کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-34