قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب، ایران، اسرائیل، امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غور آئیں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم وفاقی وزراء سمیت عسکری قیادت شریک ہو گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایران، اسرائیل، امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیرِ غور آئیں گے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی امور پر غور ہو گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہاؤس بزنس کمیٹی کی 27ویں آئینی ترمیم کو منظور کرانے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-8
اسلام آباد ( آن لائن )اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہاؤس بزنس مشاورتی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27ویں آئینی ترمیم 14 نومبر کو قومی اسمبلی سے منظور کرائی جائے گی ، جبکہ ایوان کا موجودہ اجلاس بھی 14نومبر تک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایجنڈے اور شیڈول کی بھی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ تاہم تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اسپیکر ایاز صادق نے تمام پارلیمانی رہنماؤں سے اجلاس کے دوران خوشگوار ماحول برقرار رکھنے کی درخواست کی۔