ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی ہاکی ٹیم اتوار کے روز ملائیشیا سے لاہور پہنچ گئی، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تاہم اس موقع پر کوئی حکومتی عہدیدار موجود نہ تھا۔
پنجاب ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اسٹاف اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عوام اور مداحوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر فخر کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں برانز میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم ڈیلی الاؤنس سے محروم
وسائل کی کمی کے باوجود بڑی کامیابی ملی، کوچ طاہر زمانٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ٹیم نے محدود وسائل کے باوجود شاندار کھیل پیش کیا، کھلاڑیوں نے خود کو ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں۔
انہوں نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کی تعریف کی اور اس کارکردگی کو آئندہ بین الاقوامی ایونٹس کے لیے حوصلہ افزا اشارہ قرار دیا۔
کپتان عماد بٹ کا حکومتی توجہ کا مطالبہٹیم کے کپتان عماد بٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہم نے پورے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھائی، البتہ فائنل میں توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔ اگر حکومت قومی کھیل ہاکی پر توجہ دے تو ہماری ٹیم دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتی ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کو درپیش وسائل کی کمی، ٹریننگ سہولیات، کوچنگ اور انفراسٹرکچر کے مسائل پر فوری توجہ دی جائے۔
انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے مالی و اخلاقی معاونت فراہم کی جائے تاکہ کھلاڑی آئندہ ایونٹس میں مزید بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم ’ادھار‘ لیکر چین روانہ، ’اب یہ کس کا وژن ہے؟‘
یاد رہے کہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے حالیہ ایڈیشن میں پاکستان نے کئی مضبوط ٹیموں کو شکست دی اور فائنل تک رسائی حاصل کی، جسے ہاکی حلقے پاکستان کے لیے نئی امید سے تعبیر کر رہے ہیں۔ تاہم ناکافی حکومتی تعاون ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایف آئی ایچ نیشنز کپ شاندار کارکردگی لاہور پہنچ گئی ہاکی ٹیم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی ایچ نیشنز کپ شاندار کارکردگی لاہور پہنچ گئی ہاکی ٹیم وی نیوز قومی ہاکی ٹیم ایچ نیشنز کپ ٹیم کے کے لیے
پڑھیں:
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی اہم بیٹھک، بلے بازی میں ناکامی کا برملا اعتراف
دبئی(سپورٹس ڈیسک) اتوار کو پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے بلے بازی میں ناکامی کا برملا اعتراف کیا۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی میٹنگ میں ہر کھلاڑی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں نے برملا بلے بازی میں ناکامی کا اعتراف کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنا ضروری ہے جبکہ بولرز نے تسلیم کیا کہ بیٹرز کے لیے کنڈیشنز قدرے دشوار ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹیم مینجمنٹ کو یقین دلایا کہ سپر فور مرحلے میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں گے جبکہ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان نے تین میں سے دو میچز جیتے جبکہ بھارت کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹورنامنٹ کے دوران قومی بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
Post Views: 2