ایشیائی 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن اویس منیر نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے پہلے دن 2 شاندار کامیابیوں کے ساتھ پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

سری لنکا کے شہر کولمبو میں  منعقدہ اس ایونٹ میں اویس منیر نے اپنے گروپ کے 3 مقابلوں میں سے 2 جیتے، جبکہ پاکستان کے محمد آصف اور محمد ساجد نے بھی اپنے اپنے مقابلے جیت کر ایونٹ کے اگلے مراحل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے؛ اسنوکر ٹورنامنٹ، پاکستان نے بھارت کو دھول چٹادی

گروپ اے میں اپنے پہلے مقابلے میں اویس منیر نے مکاو کے چی کن چان کو 2-4 سے شکست دی، اس مقابلے میں ان کے جیت کا اسکور 1-53، 41-11، 38-6، 9-38، 49-0 اور 57-0 رہا۔ انہوں نے آخری فریم میں 52 پوائنٹ کا بریک بنایا۔

اس کے بعد انہوں نے اپنی برتری برقرار رکھتے ہوئے بنگلہ دیش کے ضیاء الرحمان آزاد کو 75 پوائنٹ کے ساتھ شکست دی جس میں ان کا فریم اسکور 65-0، 47-17، 59-8، اور 75-0 تھا۔

دوسری طرف آئی بی ایس ایف ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے کمبوڈیا کے نینگ ٹولا کو 1-4 سے شکست دی، اس میچ میں ان کے فریم اسکورز 37-17، 47-0، 9-59، 44-0، اور 39-9 تھے۔

پاکستان کے محمد ساجد نے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مدمقابل بحرین کے خلیل بوآصف کو 4-0 سے شکست دی، ان کے فریم اسکورز 46-15، 34-21، 48-17، 46-13 رہے۔

پری کوارٹر فائنل میں اویس منیر کا مقابلہ بھارت کے پشوپندر سنگھ کے ساتھ ہوگا جبکہ آصف اور ساجد اپنے گروپ مرحلے کی مزید 2 میچز کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ اویس منیر نے حال ہی میں ریاض، سعودی عرب میں 2 جولائی 2024 کو ہونے والے ایشیائی سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے اپنے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 0-2 سے شکست دی۔

پاکستان نے بنگلادیش کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کردیا۔ پہلے راؤنڈ میں 9-30 اور دوسرے راؤنڈ میں 13-32 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان پہلے ہی بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج سہ پہر سوا چار بجے سیمی فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح
  • ٹی 20ایشیا کپ سپر فورمرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4وکٹو ں سے شکست دیدی
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی
  • کھیلوں میں سیاست پر تشویش، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے غیر جانبداری یقینی بنانے کے لیے گروپ بنا دیا
  • کھیلوں میں سیاست گھسیٹنے والے بھارت کو دھچکا، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ورکنگ گروپ کا اعلان کردیا
  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری فتح
  • شاہین آفریدی کی شاندار کارکردگی، بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
  • کامن ویلیتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی