محب مرزا اور صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش، کیا نام رکھا؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔
انہوں نے مداحوں کو اپنے بیٹے کی آمد کی خوشخبری ایک ماہ بعد دی اور اپنے مشترکہ پیغام میں خوشی اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کے نام کا بھی اعلان کیا۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کے بیٹے کا نام "ولی حسن مرزا” رکھا گیا ہے، جس کی پیدائش 18 مئی 2025 کو ہوئی۔ دونوں فنکاروں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ اپنے بیٹے کے استقبال پر بے حد خوش اور شکر گزار ہیں، اور مداحوں سے دعا کی درخواست بھی کی۔
بیٹے کی پیدائش کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ساتھی فنکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے صنم اور محب کو ننھے مہمان کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
نان فائلرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز کیخلاف اکتوبر سے کریک ڈاؤن کی تیاری
ایف بی آر نے نان فائلرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق 30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے جس کے بعد اکتوبر سے بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دولت کی نمائش کرنے والے نان فائلرز انفلوئنسرز کی تفصیلات نادرا سے حاصل کرلی گئی ہیں، ان کے بینک اکاؤنٹس، اخراجات، بیرون ملک سفر، کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کی معلومات ایف بی آر کے پاس موجود ہیں۔ایف بی آر مانیٹرنگ کے ذریعے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سٹارز کا ڈیٹا چیک کرے گا، نان فائلرز جو مہنگی گاڑیوں، گھروں، کپڑوں اور جیولری کی نمائش کرتے ہیں وہ ایف بی آر کی گرفت میں آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے شوبز اور سوشل میڈیا سے جڑے بااثر افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ قومی خزانے میں ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جا سکے۔