data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو کا ریٹائرڈ لائن مین مبینہ طور پرکنڈا بحال کرتے ہوئے بحال کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پول سے گر کر ہلاک ہوگیا حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کے ریلوے کالونی حیدرآباد کے علاقے میں ایک شخص غیر
قانونی کنکشن لگانے کے لیے بجلی کے پول پر چڑھ گیا تو اس کو کنڈا لگاتے ہوئے کرنٹ لگ گیا جس کے نتیجے میں وہ شخص انتقال کرگیا۔یہ واقعہ 11 کے وی نیو فورٹ فیڈر پر ہوا ہے جوقاسم آباد گرڈاسٹیشن سے آتا ہے۔ اس واقعے کی قانونی کارروائی کی کے لیے مکی شاہ پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرا دی ہے ۔ حیسکو گاڑی کھاتہ کے ایکسین ظفر علی سولنگی نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شخص شوکت عباس صدر سب ڈویژن سے ریٹائرڈ لائن مین بتایا گیا ہے۔ہم نے بجلی چوروں اور نادہندگان کے کنکشن کاٹے تھے اور یہ ریٹائرڈ لائن مین وہاں پر کنڈا کنکشن لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریٹائرڈ لائن مین ہوئے کرنٹ

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف