حیسکو کے ستائے کچا قلعہ کے مکین سڑکوں پر نکل آئے،اہم شاہراہ بلاک
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیسکو کے ستائے گھروں سے نکل آئے، ایک ہفتے سے بجلی کی بندش کے خلاف کچا قلعہ کے مکینوں نے ٹائروں کو نذر آتش کرتے ہوئے پتھرا¶ کیااور لطیف آباد سے سٹی آنے اور جانے والی اہم شاہراہوں کو بلاک کردیا احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ،احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام شدیدمتاثر ہوگیالوگ کئی گھنٹے سخت گرمی میں ٹریفک میں پھنسے رہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ سے کچا قلعہ کے گنجان علاقے میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کے باعث بجلی کی سپلائی بند ہے انہوںنے الزام عائد کیا کہ حیسکو افسران ٹرانسفارمر لگانے کے پیسے
طلب کررہے ہیں علاقہ مکین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ایک جانب شدید گرمی اور دوسری جانب بجلی کی بندش نے معمولات زندگی مفلوج کردیئے ہیں گنجان آبادی میں چھوٹے گھروں میں بیمار، ضیف اور بچے سخت مشکلات سے دوچار ہے حیسکو افسران سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی سپلائی بھی معطل ہے اور لوگ شدید گرمی میں پانی کے لئے ترس رہے ہیں اس موقع پر پولیس نفری پہنچ گئی تاہم مشتعل افراد پولیس کو خاطر میں لائے اور احتجاج جاری رکھا کئی گھنٹے تک احتجاج جاری رہا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سکھر ، غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر شہر میں انکروچمنٹ اور غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں انکروچمنٹ، غیر قانونی پارکنگ اور لوڈر چنگ چی گاڑیوں کی آمد و رفت نے شہریوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کیلیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ شاہی بازار، گھنٹہ گھر، نشتر روڈ، غریب آباد، اور دیگر مرکزی علاقوں میں روزانہ ٹریفک جام معمول بن چکا ہے، جس کے باعث عوام کو پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں کے اندر دکانداروں نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں تک قبضہ جما رکھا ہے جبکہ لوڈر چنگ چی اور ریڑھی والے دن بھر سڑکوں پر مال اتارتے اور لوڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ دکانداروں کی جانب سے تجاوزات کے باعث خواتین، بزرگ اور اسکول جانے والے بچوں کو راستہ ملنا دشوار ہو گیا ہے۔عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر شہر بھر میں مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈر اور چنگ چی گاڑیوں کے لیے صبح کے اوقات مخصوص کیے جائیں۔