راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
عیدالاضحیٰ سے لے کر اب تک موسم خشک ہونے کے باعث شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا تھا۔ تاہم اب بارش کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 23 جون تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے 23 جون تک پنجاب بھر میں تیز ہواؤں، جھکڑ اور بارشوں کے امکان کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ندی نالوں کے قریب نہ جائیں، اس کے علاوہ غیرضروری سفر سے بھی گریز کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد الرٹ جاری بارش پی ڈی ایم اے راولپنڈی گرمی ختم محکمہ موسمیات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد الرٹ جاری پی ڈی ایم اے راولپنڈی محکمہ موسمیات وی نیوز
پڑھیں:
ملک بھر میں پری مون سون بارشیں کب شروع ہورہی ہیں؟ شہری تیار رہیں!
ملک بھر میں پری مون سون بارشیں کب شروع ہورہی ہیں؟ شہری تیار رہیں! WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو رہا ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ اس دوران خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی 20 جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔
20 سے 23 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور پشاور سمیت درجنوں اضلاع میں آندھی، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
21 سے 23 جون کے دوران ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال میں بھی بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ 22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد کے علاقوں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت بالائی و وسطی علاقوں میں تیز بارش، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث بجلی کی تاریں، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
ان بارشوں سے موجودہ شدید گرمی میں نمایاں کمی کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی توقع ہے جب کہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی میں یہ شرح 40 سے 60 فیصد تک ہو سکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہروں میں عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب واقع دیہات میں مساجد کے ذریعے اعلانات کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مقامی سطح پر بروقت اطلاعات پہنچائی جا سکیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی، ایک شرط عائد امریکی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی، ایک شرط عائد علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیکس کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر پاکستان کی نویں چین -جنوبی ایشیا ایکسپو میں شرکت سپریم کورٹ کے ججز بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جا سکیں گے :چیف جسٹس چھٹی دینے اور ختم کرنے کے مجاز ہونگے ،نوٹیفکیشن سب... ایران کا اسرائیل پر اب تک کا بڑا حملہ، بڑے پیمانے پر تباہی، 50 سے زائد صہیونی زخمی ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کا کیس: دو ملزمان کی ضمانت منظورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم