جنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
جنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
تہران (سب نیوز)خطے کی کشیدہ صورتحال کے تناظر میں فرانس اور ایران کے درمیان اعلی سطحی سفارتی رابطہ ہوا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کو ٹیلی فون کیا۔ گفتگو میں ایرانی جوہری پروگرام پر مزید مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
صدر میکرون نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ فرانس کا موقف دوٹوک ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہرگز نہیں ہونے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ایران کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کو مکمل اور قابلِ بھروسا ضمانت دے کہ اس کے تمام جوہری مقاصد صرف اور صرف پرامن ہیں۔میکرون نے مزید کہا کہ دنیا کو مزید تباہی سے بچانے اور جنگ کے خاتمے کا راستہ ابھی بھی موجود ہے اور سفارت کاری ہی وہ واحد حل ہے جو خطے کو مزید کشیدگی سے نکال سکتا ہے۔ایرانی صدارتی دفتر کے مطابق دونوں رہنماوں نے یورپی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات کے عمل کو برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی بجٹ،اپوزیشن نے سینکڑوں کٹوتی کی تحاریک جمع کروا دیں ، کن وزارتوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی سفارش کی گئی ، تفصیلات سب نیوز پر وفاقی بجٹ،اپوزیشن نے سینکڑوں کٹوتی کی تحاریک جمع کروا دیں ، کن وزارتوں کے بجٹ پر کٹ لگانے کی سفارش کی گئی ، تفصیلات... ایران اسرائیل جنگ، حکومت کی آئل کمپنیوں کو تیل ذخیرہ رکھنے کی ہدایت وزیراعظم کی حج آپریشن کی تیاری شروع کرنے، نجی اسکیم ریگیولرائز کرنے کی ہدایت مولانا حامد الحق شہید پر حملے میں ملوث گروپ کی نشاندہی، رپورٹ وزیراعظم کو ارسال ترک صدر سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میکرون نے
پڑھیں:
جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں‘ایران
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-20
تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کو جوہری پروگرام پرامریکا سے براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے‘نہ ہم جوہری پروگرام پر پابندی کو قبول کریں گے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات اور جوہری پروگرام سے متعلق واضح پالیسی بیان جاری کر دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں تاہم بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ ہم ایک منصفانہ معاہدے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن امریکا نے ایسی شرائط پیش کی ہیں جو ناقابل قبول اور ناممکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جوہری یا میزائل پروگرام پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کریں گے۔ اور کوئی بھی سمجھدار ملک اپنی دفاعی صلاحیت ختم نہیں کرتا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ جو کام جنگ کے ذریعے ممکن نہیں وہ سیاست کے ذریعے بھی حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مخالفین کے خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لیکن یورینیم افزودگی نہیں روکیں گے۔انہوں نے کہا کہ جون میں اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے باوجود جوہری تنصیبات میں موجود مواد تباہ نہیں ہوا۔ اور ٹیکنالوجی اب بھی برقرار ہے۔ جوہری مواد ملبے کے نیچے ہی موجود ہے اور اسے کہیں دوسری جگہ منتقل نہیں کیا گیا۔ اسرائیل کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔