اسرائیلی حملوں میں 400سے زائد ایرانی شہید، 3 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسرائیلی حملوں میں 400سے زائد ایرانی شہید، 3 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
تہران (سب نیوز) ایران کی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل حملوں میں اب تک 400 سے زائد ایرانی شہری شہید اور 3056 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے تعلقات عامہ کے سربراہ حسین کرمانپور نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 9 دنوں کے دوران ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والے افراد میں 54 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زیادہ تر شہید اور زخمی ہونے والے عام شہری ہیں۔کرمانپور کے مطابق زخمیوں میں سے 2220 افراد کو علاج کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جب کہ 232 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس عرصے میں ہمارے ملک بھر میں موجود طبی عملے نے زخمیوں کی 457 سرجریز کیں۔اسرائیلی حملوں کے باعث ایران میں انٹرنیٹ اور فون سروس معطل کر دی گئی تھی، تاہم اب شہریوں کو بتدریج انٹرنیٹ رسائی دوبارہ ملنا شروع ہو گئی ہے، جس کے باعث لوگ کئی دنوں بعد اپنے پیاروں سے رابطہ کر پا رہے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے حکومتی وزیر اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں رات 8 بجے تک بین الاقوامی انٹرنیٹ کی مکمل بحالی متوقع ہے۔ایرانی نژاد تارکین وطن نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ کئی دن بعد پہلی بار فیس ٹائم یا واٹس ایپ کے ذریعے اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کر پائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب اور نان فائلر کے کیش نکلوانے کی حد میں تبدیلی منظور تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس سلیب اور نان فائلر کے کیش نکلوانے کی حد میں تبدیلی منظور امریکی فیڈرل جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے بین الاقوامی طلباء پر پابندی کو عارضی طور پر معطل کر دیا چین اور روس کو بین الاقوامی اخلاقیات کو برقرار رکھنا چاہئے، چینی نائب وزیر اعظم ایرانی ایٹمی پلانٹ پر حملے کی صورت میں جوہری تباہی کا سامنا ہوگا، آئی اے ای اے کا انتباہ استنبول میں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، ایران و غزہ صورتحال پر توجہ مرکوز اسرائیلی وزیر دفاع کا ایران کی قدس فورس کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ، اصفہان میں نیو کلیئر سائٹ پر بھی حملہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسرائیلی حملے کا خطرہ برقرار ہے، ایرانی آرمی چیف
ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا خطرہ بدستور برقرار ہے لیکن میزائل اور ڈرون بھی تیار ہیں۔
جنرل حاتمی نے کہا کہ اگر دشمن کا خطرہ صرف ایک فیصد بھی ہو، تو اسے سو فیصد سمجھا جانا چاہیے۔ ہمیں دشمن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے اور ممکنہ خطرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل اور ڈرون طیارے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیوں کے لیے پہلے کی طرح تیار ہیں۔
ایران نے ڈیڑھ ماہ قبل بھی اسرائیلی بمباری کے شروع ہونے کے بعد اسرائیل کے طول و عرض میں ڈرونز کے علاوہ بیلیسٹک میزائلوں سے سخت جواب دیا تھا۔ ایرانی جواب اسرائیلی اور اس کے سب اتحادیوں کے لیے حیران کن رہا تھا۔
پچھلے ماہ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ایک بار پھر انتباہ کیا تھا کہ اگر ایران نے اسرائیل کیلئے کوئی خطرہ بننے کی کوشش کی تو پھر سے ایران پر حملہ کر دیا جائے گا۔