City 42:
2025-08-06@10:36:13 GMT

قلات کے علاقے منگوچر میں دھماکا; 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

ویب ڈیسک : بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، آپریشن کے دوران زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ 

حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

لوئردیر میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر بڑا حملہ، اہلکار شدید زخمی

لوئر دیر:

دہشت گردوں  کے پولیس چوکی پر حملے م یں اہل کار شدید زخمی ہوگیا جب کہ دہشت گرد کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق  لوئر دیر کے علاقے میدان گل میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ اور بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز مکمل الرٹ ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ سکیورٹی اداروں نے حساس مقامات پر نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بہاولنگر اور فیروزوالا میں ٹریفک حادثات، 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی
  • مستونگ، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ، تین اہلکار جانبحق، تین زخمی
  • صوابی میں فٹبال میچ کے دوران خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے بچے سمیت 2 جاں بحق
  • گلستان جوہر میں فائرنگ سے ذاکر کے بیٹے سمیت 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
  • لوئر دیر میں دہشتگردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شدید زخمی
  • بلوچستان: منگوچر میں گرڈ اسٹیشن پر حملہ، کیسکو کے عملے، گارڈز کو یرغمال بنالیا گیا
  • بھمبر: سماہنی کے قریب زوردار دھماکا، املاک کو نقصان
  • لوئردیر میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر بڑا حملہ، اہلکار شدید زخمی
  • لاہور میں موسلادھار بارش، چھتیں، سائن بورڈ گرنے سے راہگیر جاں بحق، خاتون سمیت  7 افراد زخمی
  • بنوں پولیس چوکی پر حملہ کرنیوالے 3 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید