راولپنڈی میں قبر سے میت غائب، دربار بنانے کیلئے دوسری جگہ دفنانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
راولپنڈی:
راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے چنگا میرا کے مقامی قبرستان میں رات کی تاریکی میں قبر کھود کر میت کو نکال کر دوسری جگہ دفن کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے تین نامزد اور دس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق محمد اشفاق نامی بزرگ جو 3 مارچ کو وفات پا گئے تھے انہیں ورثا نے چنگا میرا قبرستان میں دفن کیا تھا۔
متوفی کے عزیز کامران ساجد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ موضع پڑی میں اپنے گھر موجود تھا کہ محمد نذیر نامی شخص نے اطلاع دی کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے آپ کے سسر کے بھائی محمد اشفاق کی قبر کو کھود کر میت کو نکال کر کہیں اور منتقل کر دیا ہے۔
مدعی کے مطابق موقع پر پہنچا تو واقعی میت قبر میں نہ تھی گاؤں کے افراد نے بتایا کہ حنیف، اختر، عمران اور دیگر دس نامعلوم افراد نے اس کارروائی میں حصہ لیا اور میت کو تقریباً 100 میٹر دور منتقل کر کے دفن کر دیا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ متوفی فقیر منش آدمی تھے، ملزم حنیف نے اس سے قبل مسجد میں اعلان کیا تھا کہ وہ محمد اشفاق کا دربار بنائے گا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور دفعہ 297 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم حنیف حنفی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کا مقصد نئی قبر پر دربار قائم کرنا تھا۔
ورثا کی درخواست اور عدالت کی اجازت سے میت کو دوبارہ اصل قبر میں دفن کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سنگین اور حساس واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جایے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان میت کو تھا کہ
پڑھیں:
26 نومبراحتجاج‘ مسلسل غیر حاضر ملزموں کیخلاف اشتہاری پراسس شروع
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادکے ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کی سماعت کی،عدالت نے مسلسل غیر حاضر ملزموں کیخلاف اشتہاری کا پراسس شروع کردیا ہے ۔کیس کی سماعت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ۔تھانہ شہزاد ٹاون کے مقدمہ میں کوئی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا۔عدالت نے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ کھنہ ،آبپارہ اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیںتھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی ہے ۔تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں 21 ملزمان عدالت میں پیش۔ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کردی گئیںعدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔