راولپنڈی:

راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے چنگا میرا کے مقامی قبرستان میں رات کی تاریکی میں قبر کھود کر میت کو نکال کر دوسری جگہ دفن کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے تین نامزد اور دس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق محمد اشفاق نامی بزرگ جو 3 مارچ کو وفات پا گئے تھے انہیں ورثا نے چنگا میرا قبرستان میں دفن کیا تھا۔

متوفی کے عزیز کامران ساجد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ موضع پڑی میں اپنے گھر موجود تھا کہ محمد نذیر نامی شخص نے اطلاع دی کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے آپ کے سسر کے بھائی محمد اشفاق کی قبر کو کھود کر میت کو نکال کر کہیں اور منتقل کر دیا ہے۔

مدعی کے مطابق  موقع پر پہنچا تو واقعی میت قبر میں نہ تھی گاؤں کے افراد نے بتایا کہ حنیف، اختر، عمران اور دیگر دس نامعلوم افراد نے اس کارروائی میں حصہ لیا اور میت کو تقریباً 100 میٹر دور منتقل کر کے دفن کر دیا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ متوفی فقیر منش آدمی تھے، ملزم حنیف نے اس سے قبل مسجد میں اعلان کیا تھا کہ وہ محمد اشفاق کا دربار بنائے گا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور دفعہ 297 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم حنیف حنفی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، ملزمان کا مقصد نئی قبر پر دربار قائم کرنا تھا۔

ورثا کی درخواست اور عدالت کی اجازت سے میت کو دوبارہ اصل قبر میں دفن کر دیا گیا ہے۔

ایس پی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سنگین اور حساس واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں جنہیں جلد گرفتار کرلیا جایے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میت کو تھا کہ

پڑھیں:

سبزی منڈی میں شفٹنگ الاٹیز سے بھی ٹرانسفر فیس کی وصولی کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251104-06-17

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے شفٹنگ الاٹیز سے بھی ٹرانسفر فیس وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،جبکہ دوسری جانب دکانوںکی ٹرانسفر کیلئے 350روپے فی اسکوائر فیٹ کے حساب سے ٹرانسفر کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں دکاندار مارکیٹ کمیٹی کی جانبص سے ٹرانسفر کیلئے زائد فیس کی وصولی پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں،سبزی منڈی میں دکانوںکی ٹرانسفر کیلئے 350روپے فی اسکوائر فیٹ کے حساب سے فیس وصول کی جارہی ہے ،اس سے قبل سبزی منڈی میں دکانوںکی ٹرانسفر فیس محض2ہزار روپے تھی جبکہ ایگرو پراسیسنگ زون میں ٹرانسفر فیس 5ہزار روپے ہے۔سبزی منڈی میں الاٹیز کو دکانوںکی ٹرانسفر فیس کے ساتھ ساتھ شیڈز پر بھی350روپے فی اسکوائر فیٹ ادا کرنا ہوں گے جبکہ یو ٹیلیٹی چارجز کی مد میںبھی20روپے فی اسکوائر فیٹ علیحدہ سے دینے ہوں گے ،مارکیٹ کمیٹی نے دکانوںکی ٹرانسفر کیلئے فارم کی فیس 3ہزار روپے اور وکیل کی فیس15ہزار روپے مقرر کی ہے ،سبزی منڈی کے تاجر پہلے ہی اس تمام تر عمل کو مال بٹورنے کی پریکٹس قرار دے چکے ہیں۔ملیر فریش فروٹ اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید کے مطابق اب سبزی منڈی مارکیٹ کمیٹی نے شفٹنگ الاٹیز سے بھی ٹرانسفر فیس کی وصولی شروع کردی ہے جس کا کوئی جواز نہیں بنتا،دکاندار اپنی ہی دکانوں کی الاٹمنٹ کیلئے ٹرانسفر فیس کیوں ادا کریں؟انہوںنے مزید بتایا کہ اس ضمن میںمارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ شفٹنگ الاٹیز کو ٹرانسفر فیس ریفنڈ کردی جائیگی،تاہم اس ضمن میں دکانداروں کو کوئی نوٹیفکیشن مہیا نہیںکیا گیا ہے ،محمد جاوید نے مزید بتایا کہ ٹرانسفر کی مد میں اس قدر رقم کی وصولی اور شفٹنگ الاٹیز سے فیس وصول کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ،اور اگر اسے فوری طور پر نہیںروکا گیا تو تاجر حضرات عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔

 

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا داعش کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ
  • سگریٹ برانڈز کی جانب سے اربوں روپے کے ٹیکس غائب، بڑے پیمانے پر چوری کا انکشاف
  • بلاول کو وزیراعظم بنانے کیلئے 27ویں ترمیم کا سودا کیا جا رہا ہے، ایاز لطیف پلیجو
  • سبزی منڈی میں شفٹنگ الاٹیز سے بھی ٹرانسفر فیس کی وصولی کا انکشاف
  • لاہور؛ مصری شاہ میں پولیو ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج، سات افراد گرفتار
  • چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینےکا فیصلہ
  • امریکا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ، آکسفیم کا انکشاف
  • آڈیو لیکس کیس میں بڑی پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کر دیا گیا
  • آڈیو لیکس کیس میں اہم پیش رفت، مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ