شہیدبے نظیرکے مشن کو پوری ثابت قدمی کیساتھ آگے بڑھائیں گے: بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو ایک نڈر آواز تھیں جو بے زبانوں کی ترجمان بنیں۔
بلاول بھٹو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو ہمیشہ کیلئے حوصلے، جمہوریت اور امید کی علامت ہیں۔
بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیربھٹونے اپنی زندگی جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کیلئے وقف کر دی،وہ خواتین کے حقوق، اقلیتوں کے تحفظ، غریبوں کی فلاح کیلئے لڑتی رہیں۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی سیاست ہمدردی اور یقین محکم کی بنیاد پر استوار تھی، نوجوان ناانصافی، عدم مساوات اور انتہاپسندی کے خاتمے اور نوجوان جمہوریت کی مضبوطی اور قومی اتحاد کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پوری ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے،ان کے بچے اور جیالے ان کے خواب کے محافظ ہیں، شہید محترمہ کا مشن ہماری ہر جدوجہد میں زندہ ہے۔
حکومت نے سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے؛ وزیر خزانہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کہا کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کے لمحے کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا
— فائل فوٹوچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کو دنیا بھر کے ترقی پسندوں کے لیے فخر کا لمحہ قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ظہران ممدانی کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ظہران ممدانی کو نیویارک سٹی کا میئر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی تاریخی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق روٹی، کپڑا اور مکان اب بھی صرف نعرہ نہیں، بلکہ دنیا بھر کے عوام کا بنیادی حق ہے۔
واضح رہے کہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی تاریخی کامیابی حاصل کر کے پہلے مسلمان اور کم عمر ترین میئر بن گئے ہیں۔
34 سالہ ظہران ممدانی نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 49 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے۔