بھارت سندھ طاس معاہدہ نہیں مانتا تو ایک اور جنگ لڑے ، بلاول
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ تسلیم نہیں کرتا تو پاکستان سے ایک اور جنگ لڑے ہم دوبارہ اسے شکست دیں گے، ہم اپنے دریا کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔یہ بات انہوں نے متعدد ممالک کے سفارتی دورے کے بعد کراچی واپسی پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مثبت سیاست کا استعمال کیا، عالمی میڈیا میں بھارت کا بیانیہ ہار گیا اور پاکستان کا بیانیہ جیت گیا، ہم نے پاکستان کا مقدمہ اقوام متحدہ میں پیش کیا۔ پی پی سربراہ کا کہنا تھا کہ جس طرح ہماری بہادر مسلح افواج کی وجہ سے کوئی دشمن پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا اسی طرح سفارتی محاذ پر بھی ہمیں نہیں ہرایا جاسکتا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ” طے پا گیا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت کسی بھی ملک پر جارحیت کو دونوں ممالک پر حملہ سمجھا جائے گا۔ علمائے کرام نے اس معاہدے کو امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے کے امن و استحکام کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔